غزہ :رہائشی عمارت کے ملبے سے 100افراد کی لاشیں برآمد

رملہ،نابلس(نیشنل ٹائمز)غزہ میں رہائشی عمارت کے ملبے سے 100 فلسطینیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، لاشیں غزہ سول ڈیفنس کی ٹیموں نے ملبے سے کالیں۔شہید فلسطینیوں کی اجتماعی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، جنازے میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔یہ رہائشی عمارت اکتوبر 2023 میں اسرائیلی فضائی حملے کا نشانہ بنی تھی۔مغربی کنارے کے گاؤں یاسوف میں اسرائیلی آبادکاروں کی فائرنگ سے فلسطینی شہری شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 51 سالہ یاسین آبادکاروں کی فائرنگ کا نشانہ بنے ۔یاسوف کے میئر جمعہ عبدالفتاح کے مطابق درجنوں مسلح آبادکاروں نے لاٹھیوں اور اسلحے کے ساتھ گاؤں پر دھاوا بولا اور گھروں کو نشانہ بنایا۔ میئرکے مطابق یاسین اپنے گھر کے دفاع کیلئے باہر نکلے تھے ۔دوسری جانب مغربی کنارے کے شہر نابلس میں سینکڑوں اسرائیلی قبضہ گیروں نے حضرت یوسفؑ کے مزار پر حملہ کر دیا۔اسرائیلی فوج حضرت یوسفؑ کے مزار پر حملہ کرنے والے آبادکاروں کو تحفظ فراہم کرتی رہی، فلسطینی رہائشیوں کو انخلا پر مجبور کیاگیا۔میڈیا رپورٹ کے متعدد گھروں کو فوجی بیرکوں میں تبدیل کیا گیا۔



  تازہ ترین   
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات آج کیلئے ختم، کل دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری جاں بحق
اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین سمیت اہم امور پر مؤقف مدلل انداز میں پیش کیا: اسحاق ڈار
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،7 خوارج جہنم واصل
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر