متحدہ عرب امارات:فلائی دبئی پرواز واقعے کی تحقیقات کا حکم

دبئی،تل ابیب،واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)متحدہ عرب امارات کے چیف پراسیکیوٹر نے بدھ کو اسرائیل جانے والی فلائی دبئی پرواز میں پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ تحقیقات میں واقعے کا جائزہ لینے کے ساتھ یہ بھی معلوم کیا جائے گا کہ آیا واقعے کا تعلق کسی دہشتگرد سرگرمی یا مبینہ دہشتگردانہ ارادے سے تھا۔ گزشتہ روز پرواز میں پیش آنے والے واقعے کے دوران معاون پائلٹ نے مبینہ طور پر پائلٹ پر چاقو سے حملہ کیااور طیارے کو گرانے کی کوشش کی تھی۔ واقعے کے بعد طیارے نے سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ کی تھی۔ اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے فلائی دبئی طیارے کے شریک پائلٹ کو قابو کرکے ممکنہ حادثہ روکنے والے پانچ اسرائیلی مسافروں کو ‘‘صدارتی شہری بہادری ایوارڈ’’ دینے کا اعلان کیا ہے ۔ٹرمپ نے پرواز میں پیش آنے والے واقعے پر نیتن یاہو سے تفصیلی گفتگو کی ہے ۔ ٹرمپ نے کہا کہ معاون پائلٹ ممکنہ طور پر دہشتگرد یا ذہنی طور پر غیر متوازن شخص ہوسکتا ہے ۔

حملے میں ایران کے ملوث ہونے کا امکان ہے ، ذمہ داری ثابت ہوئی تو ایران کو بہت سخت جواب دیا جائے گا۔ نیتن یاہو نے کہا ہے کہ معاون پائلٹ، عمانی شہری ہے ، اور اس سے تفتیش جاری ہے ۔ نیتن یاہو کے مطابق یہ کہنا ابھی قبل از وقت ہو گا کہ واقعے میں ایران کا کوئی کردار تھا یا نہیں۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پرواز میں پیش آنے والے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اماراتی پرواز کے واقعے کے بعد نیتن یاہو کی متحدہ عرب امارات کے صدر سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی ۔نیتن یاہو نے بدھ کی شام محمد بن زاید سے گفتگو کی۔ بھارتی پائلٹ سمیت مچھر کو طیارے کو حادثے سے بچانے پر ہیرو قرار دیا جا رہا ہے ۔ ممبئی میں پائلٹ کے والدین کے پڑوسیوں نے اس کی بہادری پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بچپن سے ہی مشکل حالات میں پرسکون رہنے والا اور دوسروں کی مدد کرنے والا شخص ہے ۔ بھارتی وزیراعظم مودی نے بھی سمیت مچھر کو ہیرو قرار دیتے ہوئے اس کی بہادری کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ اسرائیل جانے والی فلائی دبئی کی پرواز میں کپتان پر مبینہ حملے کے بعد گرفتار معاون پائلٹ کو سعودی عرب سے متحدہ عرب امارات منتقل کردیا گیا ہے ۔ 



  تازہ ترین   
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات آج کیلئے ختم، کل دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری جاں بحق
اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین سمیت اہم امور پر مؤقف مدلل انداز میں پیش کیا: اسحاق ڈار
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،7 خوارج جہنم واصل
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر