شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،7 خوارج جہنم واصل

پشاور(نیشنل ٹائمز) شمالی وزیرستان کےعلاقے عیدک میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہوا، جس میں7 خوارج جہنم واصل ہو گئے۔

سکیورٹی فورسز کی عزم استحکام ویژن کے تحت خیبرپختونخوا میں فتنہ الخوارج کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بھرپورعزم اور جنگی مہارت کے ساتھ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا تعاقب کیا، جس میں فتنہ الخوارج کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا۔

پاک فوج کی پیشہ ورانہ کارروائیوں نے خوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے دہشت گردوں کیلئےعلاقے میں گنجائش محدود کردی ہے۔

سکیورٹی فورسز عزم استحکام ویژن کے تحت دہشتگردی کے مکمل خاتمے اورپائیدارامن کےقیام کیلئے پرعزم ہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان کے علاقے عیدک میں خوارجیوں کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ 7 بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے والے وطن کے بہادر سپوت قوم کے ہیرو ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے خوارجیوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوت پوری قوم کا سرمایہ افتخار ہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی کامیابیاں قابل تحسین ہیں۔



  تازہ ترین   
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات آج کیلئے ختم، کل دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری جاں بحق
اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین سمیت اہم امور پر مؤقف مدلل انداز میں پیش کیا: اسحاق ڈار
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،7 خوارج جہنم واصل
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر