ملتان میں سیوریج کے پانی سے سبزیوں کی کاشت، شہریوں میں بیماریاں پھیلنے لگیں

ملتان(نیشنل ٹائمز) ملتان میں وسیع پیمانے پر سیوریج کے پانی سے سبزیوں کی کاشت کے باعث شہریوں میں مختلف قسم کی بیماریاں جنم لے رہی ہیں تاہم ضلعی انتظامیہ کو اسکی ذرا بھی پروا نہیں۔ملتان میں سورج میانی اور شجاع آباد روڈ سے ملحقہ علاقوں میں سینکڑوں ایکڑ رقبے پر سیوریج کے پانی سے سبزیوں کی کاشت کا سلسلہ گزشتہ کئی سالوں سے جاری ہے جہاں سے روزانہ کئی سو من آلو، ٹماٹر، پیاز، گوبھی، بینگن، پالک اور ارویاں ملتان سمیت پورے جنوبی پنجاب کی منڈیوں میں سپلائی کی جاتی ہیں تاہم شکایات کے باوجود انتظامیہ روک تھام میں ناکام ہے۔صوبائی وزیر زراعت کا مئو قف ہے کہ سیوریج کے پانی سے غیر معیاری سبزیوں کی کاشت کخلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں تاہم جلد ہی جراثیم زدہ پانی سے سیراب کی گئی تما م فصلوں کو تلف کر دیا جائے گا۔محکمہ فوڈ کی کارروائیاں بھی صرف فوٹو سیشن اور زبانی جمع خرچ تک محدود ہیں جس کے باعث زہریلے پانی سے تیار کی گئی سبزیاں کھانے سے شہریوں کی بڑی تعداد مختلف قسم کی بیماریوں کا شکار ہو رہی ہے۔



  تازہ ترین   
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات آج کیلئے ختم، کل دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری جاں بحق
اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین سمیت اہم امور پر مؤقف مدلل انداز میں پیش کیا: اسحاق ڈار
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،7 خوارج جہنم واصل
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر