ملک سے سیمینٹ کی برآمدات میں جولائی کے دوران 47.80 فیصد کمی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ملک سے سیمینٹ کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے مہینہ میں گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 47.80 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2021 میں سیمینٹ کی برآمدات سے ملک کو11.96ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا جو گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 47.80 فیصدکم ہے ، گذشتہ سال جولائی میں سیمینٹ کی برآمدات سے ملک کو ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔اسی طرح مقداری لحاظ سے بھی سیمینٹ کی برآمدات میں کمی ریکارڈکی گئی ہے، مالی سال کے پہلے مہینہ میں 299605 میٹرک ٹن سیمینٹ کی برآمدات ہوئیں جو گذشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 50.04 فیصدکم ہے، گذشتہ سال جولائی میں ملک سے 741391 میٹرک ٹن سیمینٹ کی برآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔جون کے مقابلہ میں جولائی کے مہینہ میں سیمینٹ کی برآمدات میں کمی کا تناسب 16.46 فیصد ریکارڈکیاگیاہے۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر