سعودی عرب میں اہم اعلان

ریاض(نیشنل ٹائمز)سعودی وزارت تعلیم نے طلبا کو ٹیکنالوجی ٹریننگ کورس کرانے کا اعلان کردیا۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد آل الشیخ کا کہنا ہے کہ مملکت میں ثانوی اسکول پاس کرنے والے 33 فیصد طلبا کو 2025 تک ٹیکنالوجی ٹریننگ کورس کرائے جائیں گے۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق انہوں نے بتایا کہ ٹیکنالوجی ٹریننگ کورس کا تناسب 2030 کے اختتام پر 40 فیصد تک بڑھانا چاہتے ہیں۔ ڈاکٹر حمد اآل الشیخ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں مذکورہ ہدف حاصل کرنے کے لیے 50 سوشل سائنس کالجوں کو ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس میںتبدیل کیا جائے گا۔خیال رہے کہ وزیر تعلیم نے پیشہ ورانہ اور تکنیکی ٹریننگ کے اعلی ادارے کی مجلس انتظامیہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اس امر پر بھی زور دیا کہ اسٹراٹیجک شراکت کا دائرہ بڑھایا جائے۔وزیر نے مزید کہا کہ رواں سال 63 ہزار طلبا و طالبات ٹیکنالوجی ٹریننگ کورس کررہے ہیں جبکہ 3 ہزار 417 نشستیں ثانوی صنعتی کالجوں میں خالی ہیں۔



  تازہ ترین   
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم
یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل جاری کرنے پر تیار ہوگئے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان
حماس کی مالی معاونت کا الزام: امریکا نے 5 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر