نئی دہلی (نیشنل ٹائمز)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں سینکڑوں مسلمانوں نے 600 سال پرانی تاریخی مسجد کو ممکنہ انہدام سے بچانے کیلئے مسجد کے اندر دھرنا دے دیا۔
مقامی افراد نے مسجد کی حفاظت کیلئے مختلف شفٹوں میں پہرہ دینا شروع کردیا ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات پولیس کی موجودگی میں مسجد گرانے کیلئے بلڈوزر لائے گئے تھے ، تاہم بڑی تعداد میں لوگوں کے جمع ہونے کے بعد کارروائی روک دی گئی۔ مظاہرین نے تاریخی مسجد کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے ۔



