پاکستان کیخلاف جوبھی اسلحہ اٹھاتاہے وہ دہشتگرد: سہیل آفریدی ، ڈی آئی خان دھماکے کے زخمیوں کی عیادت

ڈیرہ اسماعیل خان(نیشنل ٹائمز)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کے  خلاف جو بھی اسلحہ اٹھاتا ہے وہ دہشت گرد ہے ۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں علی امین گنڈاپور کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ درازندہ میں دہشت گردی کے واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ جب دہشت گردی ہورہی تھی تو ہم چیخ رہے تھے کہ کے پی میں دہشت گردی ہورہی ہے ۔ ہم پہلے سے دیکھ رہے تھے اسلئے چیخ رہے تھے ۔ اس جنگ میں صرف کے پی کی عوام نہیں بلکہ پاک فوج کے جوان بھی شہید ہورہے ہیں۔ پہلے ہی خبردار کیا تھا کہ خیبر پختونخوا ایک بار پھر تشدد کی لپیٹ میں آ سکتا ہے ، جس پارٹی کو ہم پر مسلط کیا گیا ہے وہ کہتے کہ کے پی کے لوگ دہشت گرد ہیں۔ ہم نے 35 ارب پولیس کی امن کیلئے دئیے ہیں۔ ہمیں امن پیارا ہے ۔ ہمیں احساس ہے کہ ہمارے بچے عورتیں اور جوان شہید ہورہے پیں۔ وفاق پر چوروں کا ٹولہ قابض ہے ۔ ہمیں بکتربندگاڑیاں نہیں دی جارہیں جبکہ ہماری ادائیگی بھی ہو چکی ہے ،ہمیں بکتربندگاڑیاں جلددی جائیں ۔ جنازے ہم اٹھا رہے ہیں ہمارا صوبہ زخمی ہے ۔ آپ تو جہاز لے رہے ہو۔

جھوٹے بیانیہ سے کے پی عوام جانتی ہے کہ آپکی حیثیت کیا ہے ۔ ہم وفاق سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد اے پی سی بلائی جائے ۔ دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے ہم سنجیدہ ہیں۔ بند کمروں کی پالیسی نہیں مانتے ۔ کے پی کے عوام کو اعتماد میں لئے بغیر امن قائم نہیں ہو سکتا ہے ۔ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں حالات خراب ہیں جو حکومت کے بس کی بات نہیں ۔ دہشت گردی کی لہر میں جو شہید ہوگا اسے شہید پیکیج دیا جائے گا۔قبل ازیں سہیل آفریدی سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی رہائش گاہ پہنچے ۔ ترجمان علی امین گنڈاپور فراز مغل کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ز ہسپتال ڈیرہ میں درازندہ دھماکا میں زخمی ہونے والوں سے ملاقات اور انکی عیادت بھی کی۔دریں اثنا چکدرہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفرید ی نے کہا کہ لانگ مارچ اب حتمی طور پر 4 اکتوبر کو اسلام آباد کی طرف شروع ہوگا۔

یہ تاریخی مارچ پاکستان کی تقدیر اور ملکی تاریخ کو ہمیشہ کے لیے بدل کر رکھ دے گا، مخالفین سادہ لباس میں جتنی مرضی غنڈہ گردی یا ریاستی جبر کرلیں، ہمارے جذبے اور انقلابی نظرئیے میں کسی قسم کی کوئی کمی نہیں آئے گی اور دنیا کی کوئی بھی طاقت ہمیں عمران خان کے نظرئیے سے پیچھے نہیں ہٹا سکتی۔وزیراعلیٰ نے کارکنوں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر اسلام آباد جانے کے لیے گاڑیاں نہ ملیں تو ہم موٹر سائیکلوں پر جائیں گے ، موٹر سائیکل بھی روکی گئی تو سائیکلوں اور پیدل سفر کر کے ہر صورت اسلام آباد پہنچیں گے ، 4 اکتوبر کو وفاقی دارالحکومت میں ایک بار پھر دما دم مست قلندر ہوگا، 5 اکتوبر کو عمران خان کی سالگرہ ان شاء اللہ ملک بھر میں یومِ فتح کے طور پر منائی جائے گی۔



  تازہ ترین   
پی ٹی آئی واضح کرے وہ پاکستان کے ساتھ ہے یا افغانستان کے ساتھ ؟ وفاقی وزرا
امریکی افغانستان جنگ کمیشن کے وفد کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، علاقائی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
ٹانک: پولیس وین پر دہشت گردوں کا حملہ، فائرنگ سے 3 ٹریفک اہلکار شہید
شنگھائی تعاون تنظیم کا کوآرڈینیشن اجلاس، بھارتی وفد کی اسلام آباد آمد
امریکا کا آبنائے ہرمز پر ایران کے مکمل کنٹرول کا دعویٰ مسترد
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 96 گھنٹوں میں 71 سے زائد دہشتگرد ہلاک
ایران نے آبنائے ہرمز پر امریکی کنٹرول کے دعوے مسترد کر دیے
پاکستان کا افغان طالبان کو ڈی مارش، فضائی حدود کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر