اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے معلومات تک ہمہ گیر رسائی کے عالمی دن کے موقع پر شہریوں کے معلومات تک رسائی کے آئینی حق کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔ صدر مملکت نے کہا کہ بروقت، مستند اور قابلِ اعتماد معلومات باخبر جمہوریت کے کیلئے ناگزیر ہیں ، جمہوریت میں شہری اس وقت ہی عوامی زندگی میں بامقصد طور پر حصہ لے سکتے ہیں جب انہیں بروقت، مستند اور قابلِ اعتماد معلومات تک رسائی حاصل ہو ۔ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور مصنوعی ذہانت کے دور میں غلط اور گمراہ کن معلومات سے نمٹنے کے ساتھ آزاد صحافت اور بامعنی عوامی مباحثے کا تحفظ بھی ضروری ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ معلومات تک رسائی شفاف اور جوابدہ معاشرے کی بنیاد ہے ، تاہم جھوٹی معلومات کا پھیلاؤ بڑا چیلنج ہے ، انہوں نے حقائق کی جانچ، ذمہ دارانہ ابلاغ اور ڈیجیٹل ذرائع کے مؤثر استعمال پر زور دیا، صدر اور وزیراعظم نے آرٹیکل 19-اے اور متعلقہ قانونی و ادارہ جاتی نظام کو شہریوں کے حقِ معلومات کا اہم ذریعہ قرار دیا۔
بروقت ، مستند معلومات باخبر جمہوریت کیلئے ناگزیر:صدر /وزیراعظم



