امریکی افغانستان جنگ کمیشن کے وفد کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، علاقائی سکیورٹی پر تبادلہ خیال

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز) امریکی افغانستان جنگ کمیشن کے شریک چیئرز محترمہ شمیلا این۔ چودھری اور ڈاکٹر کولن ایف۔ جیکسن کی قیادت میں ایک وفد نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں چیف آف ڈیفنس فورسز (سی او اے ایس و سی ڈی ایف) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، این آئی (ایم)، ایچ جے سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امریکی افغانستان جنگ کمیشن کا وفد افغانستان میں امریکا کی 20 سالہ شمولیت کا جائزہ لے رہا ہے۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، بشمول پاکستان کی معاونت، خطے کی سکیورٹی صورتحال اور افغانستان میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا، بات چیت میں کمیشن کے کام سے متعلق مختلف پہلوؤں اور نقطۂ نظر پر خصوصی توجہ دی گئی۔

فیلڈ مارشل و چیف آف ڈیفنس فورسز نے تنازع کے دوران سکیورٹی کی صورتحال کو تشکیل دینے والے عوامل کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف پیش کیا اور افغانستان میں طویل جنگ کے دوران پاکستان کو درپیش چیلنجز کو اجاگر کیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تنازع کے تزویراتی، سفارتی اور آپریشنل پہلوؤں کا جائزہ لیتے ہوئے علاقائی نقطۂ نظر اور پاکستان کے تجربات کو بھی مدنظر رکھنا ضروری ہے۔

دوسری جانب امریکی وفد نے افغانستان میں تنازع کے دوران پاکستان کے دیرینہ کردار اور دی جانے والی قربانیوں کا اعتراف کیا اور علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل خدمات کو سراہا۔ 



  تازہ ترین   
پی ٹی آئی واضح کرے وہ پاکستان کے ساتھ ہے یا افغانستان کے ساتھ ؟ وفاقی وزرا
امریکی افغانستان جنگ کمیشن کے وفد کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، علاقائی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
ٹانک: پولیس وین پر دہشت گردوں کا حملہ، فائرنگ سے 3 ٹریفک اہلکار شہید
شنگھائی تعاون تنظیم کا کوآرڈینیشن اجلاس، بھارتی وفد کی اسلام آباد آمد
امریکا کا آبنائے ہرمز پر ایران کے مکمل کنٹرول کا دعویٰ مسترد
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 96 گھنٹوں میں 71 سے زائد دہشتگرد ہلاک
ایران نے آبنائے ہرمز پر امریکی کنٹرول کے دعوے مسترد کر دیے
پاکستان کا افغان طالبان کو ڈی مارش، فضائی حدود کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر