پشاور(نیشنل ٹائمز)ضلع خیبرکے علاقے ملاگوری میں مبینہ طورپرنان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی نقل وحرکت کے خلاف کارروائی کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں تھانہ ملاگوری کے ایس ایچ او ریاض حسین آفریدی شہید ہوگئے۔۔۔
پولیس ذرائع کے مطابق نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرنے پرسمگلروں نے ایس ایچ اوپر فائرنگ کی، زخمی ہونے پرانہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جان کی بازی ہارگئے۔



