پیرس(نیشنل ٹائمز)کیتھو لک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے ہفتے کو فرانس کے دارالحکومت پیرس میں بڑے اوپن ایئر اجتماع کی قیادت کی، ویٹیکن کے مطابق تقریباً 7 لاکھ افراد نے اجتماعی دعا میں شرکت کی۔ پلیس دے لا کونکورڈ اور ملحقہ شانزے لیزے پر موجود افراد نے پوپ کے ساتھ اجتماعی دعا کی۔ تقریب سے قبل پوپ لیو پاپ موبائل میں پیرس کی معروف شاہراہ سے گزرے ، جہاں راستے میں موجود عقیدت مندوں نے ان کا پرجوش استقبال کیا۔ ویٹیکن کے مطابق اجتماع میں شرکت کیلئے بڑی تعداد میں افراد مختلف علاقوں سے پیرس پہنچے تھے ۔ پیرس میں تارکین وطن اور پناہ گزینوں کی معاونت کرنے والی تنظیم میزون باختا کے دفتر کے دورے کے دوران پوپ نے کہا کہ انسان مل جل کرعزت اور امن کے ساتھ زندگی گزار سکتے ہیں، انہوں نے کہا یہ مرکز اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ مختلف افراد باہمی احترام کے ساتھ رہ سکتے ہیں۔
پیرس :پوپ لیو کی زیرصدارت 7لاکھ افراد کی اجتماعی دعا



