بہاولپور: این اے 168 ضمنی انتخاب کیلئے 20 امیدوار میدان میں، مقابلہ آج ہو گا

بہاولپور(نیشنل ٹائمز)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 168 میں ضمنی انتخاب کیلئے 20 امیدوار میدان میں ہیں جن کے درمیان مقابلہ آج ہو گا۔

مسلم لیگ ن کے ملک محمد اقبال چنڑ کے انتقال کے باعث این اے 168 کی نشست خالی ہوئی تھی، مسلم لیگ ن کے ملک منیر اقبال چنڑ اپنے والد کی خالی نشست پر امیدوار ہیں، سابق وفاقی وزیر چودھری طارق بشیر چیمہ کے بیٹے ولی داد چیمہ بھی آزاد امیدوار کے طور پر میدان میں ہیں۔

این اے 168 میں 4 لاکھ 83 ہزار 143 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، حلقے میں 2 لاکھ 48 ہزار 529 مرد ووٹرز اور 2 لاکھ 34 ہزار 614 خواتین ووٹرز رجسٹرڈ ہیں، این اے 168 میں مجموعی طور پر 292 پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیں، جن میں سے 130 مرد اور 130 خواتین پولنگ سٹیشن ہیں، حلقے میں 32 مشترکہ پولنگ سٹیشنز بھی قائم کیے گئے ہیں، این اے 168 میں 896 پولنگ بوتھ قائم ہیں۔

ضمنی انتخاب کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات، 3 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہوں گے، پاک فوج اور رینجرز کی ایک ایک کمپنی بھی ریزرو میں موجود رہے گی، پولنگ آج صبح 8 بجے شروع ہوگی جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی، این اے 168 کی آبادی 9 لاکھ 37 ہزار 95 افراد پر مشتمل ہے۔



  تازہ ترین   
آبنائے ہرمز اور باب المندب کا بلیک میلنگ کیلئے استعمال ناقابلِ قبول: سعودیہ وزیرِ خارجہ
ایران نے فضائی پابندیوں کا جواب فوجی کارروائی سے دینے کی خبروں کی تردید کر دی
آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کا فیصلہ مذاکراتی معاہدے سے مشروط ہے، عباس عراقچی
نسل کشی کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگا، ترک صدر
یوکرین مذاکرات کی بحالی کا فیصلہ روسی مفادات کو سامنے رکھ کر کریں گے، صدر پوتن
بہاولپور: این اے 168 ضمنی انتخاب کیلئے 20 امیدوار میدان میں، مقابلہ آج ہو گا
اقوام متحدہ ہیڈکوارٹرز کے باہر کشمیری امریکی کمیونٹیز کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ
ڈی آئی خان میں پولیس چیک پوسٹ پر مبینہ خودکش دھماکا، 12 افراد شہید، 35 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر