اقوام متحدہ ہیڈکوارٹرز کے باہر کشمیری امریکی کمیونٹیز کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ

نیویارک(نیشنل ٹائمز) اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز کے باہر ورلڈ کشمیر اویئرنس فورم اور نیویارک و واشنگٹن میٹروپولیٹن علاقوں کی کشمیری امریکی کمیونٹیز کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں کشمیری، پاکستانی اور دیگر کمیونٹی نمائندوں سمیت خواتین، بچوں اور بزرگوں نے شرکت کی۔

مظاہرین نے اقوام متحدہ سے کشمیر سے متعلق اپنی قراردادوں پر عملدرآمد اور کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی حمایت کا مطالبہ کیا۔

مشترکہ بیان میں بھارتی وزیر خارجہ کو اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے خطاب کا موقع دیے جانے پر بھی احتجاج ریکارڈ کروایا گیا اور بھارت پر کشمیر میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کے الزامات کی عالمی سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا۔

مظاہرے کے اختتام پر اقوام متحدہ کے حکام کو ایک یادداشت پیش کی گئی، جس میں مسئلہ کشمیر کے پرامن اور منصفانہ حل کے لیے سفارتی اقدامات پر زور دیا گیا۔



  تازہ ترین   
آبنائے ہرمز اور باب المندب کا بلیک میلنگ کیلئے استعمال ناقابلِ قبول: سعودیہ وزیرِ خارجہ
ایران نے فضائی پابندیوں کا جواب فوجی کارروائی سے دینے کی خبروں کی تردید کر دی
آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کا فیصلہ مذاکراتی معاہدے سے مشروط ہے، عباس عراقچی
نسل کشی کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگا، ترک صدر
یوکرین مذاکرات کی بحالی کا فیصلہ روسی مفادات کو سامنے رکھ کر کریں گے، صدر پوتن
بہاولپور: این اے 168 ضمنی انتخاب کیلئے 20 امیدوار میدان میں، مقابلہ آج ہو گا
اقوام متحدہ ہیڈکوارٹرز کے باہر کشمیری امریکی کمیونٹیز کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ
ڈی آئی خان میں پولیس چیک پوسٹ پر مبینہ خودکش دھماکا، 12 افراد شہید، 35 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر