20 سالہ جنگ کا خاتمہ: افغانستان سے امریکی انخلا مکمل ، طالبان کا جشن

طاسلام آباد(نیشنل ٹائمز)امریکا نے افغانستان سے اپنا فوجی انخلا ڈیڈ لائن سے قبل ہی مکمل کرلیا ہے ۔امریکا نے افغانستان سے انخلا ڈیڈلائن سے قبل ہی مکمل کر لیا اور وہاں موجود آخری امریکی فوجی بھی رات 12 بجے سے پہلے ہی کابل ائیرپورٹ سے روانہ ہو گئے۔کابل سے آخری امریکی پرواز کی روانگی کا اعلان طالبان نے کیا جس کے فوراً بعد ، امریکی حکام نے برطانوی خبر رساں اداے رائٹرز کو تصدیق کی کہ امریکا نے افغانستان سے انخلا مکمل کر لیا ہے۔اس آخری فلائٹ کے ساتھ ہی 11 ستمبر کے حملوں کے بعد افغانستان میں شروع ہونے والی 20 سالہ امریکی مہم ختم ہو گئی۔امریکا کی طویل ترین جنگ میں تقریباً 50 ہزار افغان شہری، 2500 امریکی فوجی ، 66 ہزار افغان فوجی اور پولیس اہلکار، 457 برطانوی فوجی اور 50 ہزار طالبان و دیگر امریکا مخالف جنگجو ہلاک ہوئے۔افغان جنگ کی نگرانی 4 امریکی صدور نے کی جبکہ اس پر ایک اندازے کے مطابق 2 کھرب ڈالر کے اخراجات آئے۔جنگی اخراجات پورے کرنے کے لیے قرض کی مد میں لی گئی بیشتر رقم پر امریکا کی کئی نسلوں کو سود کی مد میں 6 کھرب ڈالرز ادا کرنے ہوں گے ۔پینٹا گون نے بھی امریکا کا افغانستان سے انخلا مکمل ہونے کی تصدیق کردی ہے ۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکی فوج کے انخلا مکمل ہونے پر سینیئر طالبان رہنما کا کہنا ہے کہ ‘ ہم نے تاریخ رقم کردی۔امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جزل مکینزی کی بریفنگ امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جزل مکینزی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے امریکی انخلا مکمل ہو گیا ہے امریکا کا آخری طیارہ سی17 کابل سے روانہ ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ افسوس ہے کہ انخلا کے آخری دنوں میں 13 امریکی جانیں گئیں۔جزل مکینزی کا کہنا تھا کہ انخلا کے دوران ہمیں اپنے پلان بدلنے بھی پڑے ،طالبان سےکہاتھا انخلا کے دوران مزاحمت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ امریکی افواج نے خطرات کے سامنے جرات و ہمت کا مظاہرہ کیا ، افغانستان میں امریکی افواج کو داعش سے شدید خطرہ تھا۔امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہم نے 6 ہزار سے زائد امریکی شہریوں کو افغانستان سے نکالا جبکہ صرف امریکی شہری نہیں بلکہ دیگر ممالک کے شہریوں کو بھی افغانستان سے نکالا گیا۔طالبان کا جشن اس کے علاوہ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق کابل شہر میں امریکی فوج کے انخلا پر خوشی منا تے ہوئے طالبان چوکیوں سے فائرنگ کی آوازیں بھی سنیں گئی ہیں ۔طالبان کی امریکا کو انخلا کی ڈیڈ لائن خیال رہے کہ گزشتہ دنوں طالبان نے کہا تھا کہ 31 اگست تک امریکا اپنا انخلا مکمل کرے اور اگر 31 اگست کے بعد بھی امریکی فوجی افغانستان میں موجود رہتے ہیں تو اسے قبضے میں توسیع سمجھا جائے گا اور نتائج کے ذمہ دار وہ خود ہوں گے۔طالبان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب تک ایک بھی امریکی فوجی افغانستان میں موجود ہے حکومت کا اعلان کریں گے نہ کابینہ تشکیل دیں گے۔امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی 31 اگست تک امریکی فوج کا افغانستان سے انخلا مکمل ہونے کی اُمید ظاہر کی تھی اور اب امریکا نے افغانستان سے انخلا ڈیڈلائن سے قبل ہی مکمل کر لیا ہے ۔امریکی صدر منگل کو قوم سے خطاب کریں گےافغانستان میں امریکی فوج کی موجودگی میں توسیع نہ دینےسےمتعلق امریکی صدر منگل کو قوم سےخطاب کریں گے۔



  تازہ ترین   
رمضان ریلیف پیکج کا اجرا، ہر مستحق خاندان کو 13 ہزار روپے دیئے جائیں گے: وزیراعظم
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 فروری سے اضافے کا امکان
حکومت بجلی کی قیمتوں میں تبدیلی کا بوجھ کم آمدنی والے پاکستانیوں پر نہ ڈالے: آئی ایم ایف
وزیرِاعظم کا طارق رحمان سے رابطہ، کامیابی پر مبارکباد، دورہ پاکستان کی دعوت دی
اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی اسلام آباد بزدلانہ دہشتگرد حملے کی مذمت
سی ٹی ڈی پنجاب کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 26 دہشت گرد گرفتار
کراچی: سپرہائی وے پر آئل ٹینکر اور بس میں خوفناک تصادم، 14 افراد جاں بحق
حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات ناکام، اسلام آباد کے 3 مقامات پر دھرنا جاری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر