بیجنگ (شِنہوا) چین کے عدالتی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فینٹانائل سے متعلقہ مواد کے مقدمات سے نمٹنے کے لئے رہنما اصول جاری کئے ہیں جن میں ایسے جرائم پر قانون کے مطابق سخت سزاؤں پر زور دیا گیا ہے۔
یہ رہنما اصول چین کی اعلیٰ عوامی عدالت، اعلیٰ عوامی استغاثہ اور وزارت عوامی تحفظ نے مشترکہ طور پر جاری کئے ہیں۔ ان کا مقصد قانون کا درست نفاذ یقینی بنانا، عوامی صحت کا تحفظ کرنا اور سماجی استحکام برقرار رکھنا ہے۔
18 دفعات پر مشتمل اس دستاویز میں فینٹانائل سے متعلق مقدمات میں جرم ثابت کرنے اور سزا مقرر کرنے کے لئے واضح حدیں اور معیارات وضع کئے گئے ہیں۔ دواسازی میں استعمال ہونے والے اور اس سے ہٹ کر فینٹانائل سے متعلق مواد کے مقدمات کے لئے مختلف معیارات مقرر کئے گئے ہیں۔
رہنما اصول میں فینٹانائل سے متعلقہ ان مواد کی حدود بھی متعین کی گئی ہیں جن پر متعلقہ قوانین اور ضوابط لاگو ہوتے ہیں جبکہ متعلقہ مقدمات میں شواہد اکٹھے کرنے اور غیر قانونی آمدنی کی وصولی کے تقاضے بھی واضح کئے گئے ہیں۔
رہنما اصول ایسے جرائم سے نمٹنے میں عدالتی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی متعلقہ ذمہ داریوں کو بھی مزید واضح کرتے ہیں۔
اعلیٰ استغاثہ اور پولیس حکام نے متعلقہ فوجداری مقدمات کی تفتیش اور استغاثہ کے معیار کے بارے میں بھی مشترکہ طور پر قواعد جاری کئے ہیں۔
چین نے تفصیلی قواعد کے ذریعے فینٹانائل سے متعلق جرائم کے خلاف کارروائی مزید سخت کر دی



