توشہ خانہ کے قواعد مزید سخت، وفاقی حکومت کے نئے رولز 2026 نافذ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)توشہ خانہ کے قواعد مزید سخت کرتے ہوئے وفاقی حکومت نے نئے رولز 2026 نافذ کر دیے۔

وفاقی حکومت نے توشہ خانہ سے متعلق قواعد مزید سخت کرتے ہوئے توشہ خانہ منیجمنٹ اینڈ ریگولیشن رولز 2026 نافذ کر دیے ہیں، کابینہ ڈویژن نے نئے قواعد کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نئے قواعد کے تحت وزیراعظم اور صدر مملکت کے علاوہ دیگر سرکاری عہدیداران کو تحائف وصول کرنے کی حوصلہ شکنی کی جائے گی، جبکہ توشہ خانہ میں موجود اور آئندہ موصول ہونے والے تحائف کی کھلی عوامی نیلامی کی جائے گی، نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم پسماندہ علاقوں میں بچیوں کی تعلیم پر خرچ کی جائے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ثقافتی، تاریخی اور سفارتی حساسیت کے حامل تحائف نیلام نہیں کیے جائیں گے، نیلامی ترجیحاً سال میں دو مرتبہ اور کم از کم ایک مرتبہ لازمی ہوگی، جبکہ سرکاری عہدیداران اور ان کے خاندان کے افراد نیلامی میں حصہ نہیں لے سکیں گے، سیٹ کی صورت میں موجود تحائف کو الگ الگ فروخت نہیں کیا جائے گا اور نیلامی کی براہ راست میڈیا کوریج بھی کی جائے گی۔

تحائف سے متعلق فیصلوں کے لیے سیکریٹری کابینہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی جائے گی، جس میں خزانہ، خارجہ، قانون اور ثقافت ڈویژن کے ایڈیشنل سیکریٹریز شامل ہوں گے۔ کمیٹی یہ فیصلہ کرے گی کہ کون سے تحائف نیلام کیے جائیں اور کون سے تاریخی یا حساس حیثیت کے باعث محفوظ رکھے جائیں۔

نئے قواعد کے تحت سفارتی آداب کے باعث تحفہ لینا ناگزیر ہو تو اسے توشہ خانہ میں جمع کرانا ہوگا، موصول ہونے والا تحفہ 30 دن کے اندر جمع کرانا لازم ہوگا، جبکہ بیرون ملک دورے سے واپسی پر بھی 30 دن کے اندر تحفہ جمع کرانا ہوگا، الگ جہاز سے آنے والے تحفے کے لیے 60 دن کی مہلت مقرر کی گئی ہے، گریڈ 1 سے 4 تک کے ملازمین نقد انعام اپنے پاس رکھ سکیں گے۔

تحائف کی مارکیٹ ویلیو ایف بی آر اور نجی تخمینہ کار طے کریں گے، دونوں تخمینوں میں 25 فیصد سے زیادہ فرق ہونے کی صورت میں تیسرے تخمینہ کار کی رائے حتمی ہوگی، جبکہ حوالہ قیمت کے تعین کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے بھی مدد لی جاسکے گی، ہتھیاروں کی قیمت پاکستان آرڈیننس فیکٹریز واہ طے کرے گی۔

قواعد کے مطابق مقررہ مدت میں تحفہ جمع نہ کرانے پر عدالت میں شکایت درج کرائی جاسکے گی، توشہ خانہ کے تحائف کی حفاظت گریڈ 20 کے افسر کے سپرد ہوگی، جبکہ سٹور روم میں سی سی ٹی وی کیمروں اور مناسب تالہ بندی کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

نئے نظام کے تحت تمام تحائف کا ریکارڈ اور تصاویر ویب پورٹل پر شائع کی جائیں گی، تاہم تحفہ دینے والی شخصیت اور ملک کا نام ظاہر نہیں کیا جائے گا۔ 



  تازہ ترین   
توشہ خانہ کے قواعد مزید سخت، وفاقی حکومت کے نئے رولز 2026 نافذ
امریکا ایران مذاکرات کا دوسرا روز، تہران نے شرائط واشنگٹن تک پہنچادیں
بحیرہ احمر کے راستے پاکستان کیلئے سعودی خام تیل کی ترسیل دوبارہ شروع
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی
طالبان دہشت گرد گروہوں کی سرپرستی ختم کریں، اسحاق ڈار کا مطالبہ
ایران کے پڑوسی ممالک کا کشیدگی کے خاتمے کیلئے سفارتکاری عمل کی بحالی پر زور
خیبرپختونخوا کے حالات خراب ہیں، گورنر راج پر غور ہو رہا ہے: بیرسٹر عقیل
موٹروے سمیت اہم قومی شاہراہیں آج شام سے ٹریفک کیلئے مکمل بند رہیں گی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر