غزہ(نیشنل ٹائمز)غزہ کے محکمہ صحت کے مطابق اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور فضائی حملوں میں کم از کم 4 افراد شہید ہوگئے ، جن میں 10 سالہ لڑکی اور غزہ محکمہ صحت کے اعلیٰ عہدیدار کا بیٹا بھی شامل ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق لڑکی کو وسطی غزہ میں نصیرات کیمپ کے شمال میں صبح اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخم آئے تھے ۔ جبالیہ میں بے گھر افراد کے کیمپ پر فضائی حملے میں محکمہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل منیر البرش کا بیٹا بصیر البرش بھی شہید ہوا۔ غزہ سٹی کے قریب دو الگ حملوں میں مزید 2 فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوئے۔



