ایران نے قطری ثالث کے ذریعے مذاکرات کی 7 شرائط امریکا تک پہنچا دیں، محسن رضائی

تہران(نیشنل ٹائمز)ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی نے کہا ہے کہ تہران نے قطری ثالث کے ذریعے امریکا کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے 7 شرائط پیش کردی ہیں اور اب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جواب کا انتظار ہے۔

الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے محسن رضائی نے کہا کہ ایران نے کسی بھی معاہدے تک پہنچنے کیلئے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ، منجمد ایرانی اثاثوں کی بحالی اور امریکی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایران قطری ثالث کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے جس نے تہران کے مطالبات واشنگٹن تک پہنچا دیے ہیں، ایران اور امریکا کے درمیان کئی ماہ سے جاری جنگ کے دوران بالواسطہ سفارت کاری کا سلسلہ جاری رہا ہے۔ یہ رابطے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے خاتمے کے بعد بھی جاری رہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کی میزبانی میں جون میں ہونے والی بات چیت کے بعد اس یادداشت پر دستخط کیے گئے تھے، جس کا مقصد جنگ روکنا اور وسیع تر معاہدے کی راہ ہموار کرنا تھا۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی قلات کے قریب کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک، 23 مغوی بازیاب
ایران نے قطری ثالث کے ذریعے مذاکرات کی 7 شرائط امریکا تک پہنچا دیں، محسن رضائی
مشرق وسطیٰ میں پائیدار سلامتی باہر سے مسلط نہیں کی جا سکتی، عباس عراقچی
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کی عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے، ترک وزیر خارجہ
محسن نقوی کا دورہ تہران صرف دو طرفہ تعلقات پر مرکوز ہوگا، ایرانی وزارت خارجہ
دہشتگردوں سے بات چیت نہیں ہوگی، ریاست کی پالیسی واضح ہے: ترجمان پاک فوج
کوہاٹ پولیس لائنز پر خودکش حملے کے بعد کلیئرنس آپریشن مکمل، تمام دہشت گرد ہلاک
سکیورٹی فورسز کی پنجگور اور چاغی میں کارروائیاں، 11 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر