مشرق وسطیٰ میں پائیدار سلامتی باہر سے مسلط نہیں کی جا سکتی، عباس عراقچی

تہران(نیشنل ٹائمز) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار سلامتی باہر سے مسلط نہیں کی جا سکتی۔

انڈونیشیا میں گلوبل ڈائیلاگ فورم سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے عباس عراقچی نے کہا کہ خطے کے ممالک کو اپنی مشترکہ سلامتی، استحکام، ترقی اور مستقبل کے بارے میں باہمی طور پر بات چیت کرنے اور غیر ملکی طاقتوں کی مداخلت کے بغیر اپنے حل تلاش کرنے کے قابل ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں کئی دہائیوں کی غیر ملکی مداخلت، فوجی دباؤ اور نہ ختم ہونے والی جنگوں نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ فوجی مداخلت سلامتی پیدا نہیں کرتی، دباؤ اور جبر امن کا باعث نہیں بنتے۔

عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ اگر بڑی طاقتوں کے مفادات کے مطابق بین الاقوامی قانون کو نظر انداز کیا جاتا رہے تو پھر قانون کی حکمرانی کی بات نہیں کی جا سکتی۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اگر انسانی حقوق کچھ قوموں کیلئے فطری حق اور دوسری قوموں کیلئے مشروط رعایت بن جائیں تو انہیں عالمگیر انسانی حقوق نہیں کہا جا سکتا۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی قلات کے قریب کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک، 23 مغوی بازیاب
ایران نے قطری ثالث کے ذریعے مذاکرات کی 7 شرائط امریکا تک پہنچا دیں، محسن رضائی
مشرق وسطیٰ میں پائیدار سلامتی باہر سے مسلط نہیں کی جا سکتی، عباس عراقچی
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کی عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے، ترک وزیر خارجہ
محسن نقوی کا دورہ تہران صرف دو طرفہ تعلقات پر مرکوز ہوگا، ایرانی وزارت خارجہ
دہشتگردوں سے بات چیت نہیں ہوگی، ریاست کی پالیسی واضح ہے: ترجمان پاک فوج
کوہاٹ پولیس لائنز پر خودکش حملے کے بعد کلیئرنس آپریشن مکمل، تمام دہشت گرد ہلاک
سکیورٹی فورسز کی پنجگور اور چاغی میں کارروائیاں، 11 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر