ادھر آ ستمگر، ہنر آزمائیں،تُو تیر آزما، ہم جگر آزمائیں،آفریدی

پشاور(نیشنل ٹائمز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے ہمارا 27 ستمبر کا لانگ مارچ پُرامن، جمہوری اور آئینی جدوجہد ہے ، ہر شہری کو آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنے بنیادی حقوق کے لیے پُرامن طور پر آواز بلند کرنے اور اجتماع کرنے کا حق حاصل ہے ۔ ہم اسی آئینی حق کو استعمال کرتے ہوئے اپنی آواز عوام اور متعلقہ اداروں تک پہنچائیں گے ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا عوامی مینڈیٹ کو کچل کر ملک پر مسلط ہونے والے وفاقی وزرا کی جانب سے مسلسل دھمکی آمیز بیانات کسی بھی جمہوری معاشرے کے لیے تشویش کا باعث ہیں۔ اختلافِ رائے کو دبانے یا شہریوں کو خوفزدہ کرنے کے بجائے فارم 47 حکومت کو چاہیے کہ وہ عوامی مطالبات سنے ، آئینی حقوق کا احترام کرے اور سیاسی معاملات کا حل مکالمے ، قانون اور جمہوری عمل کے ذریعے تلاش کرے ۔

انہوں نے وزرا کے بیانات کے جواب میں شعر کہا ادھر آ ستمگر، ہنر آزمائیں،تُو تیر آزما، ہم جگر آزمائیں۔ انہوں نے کہا ہم کسی تصادم کے خواہاں نہیں ہمارا مطالبہ واضح ہے آئین کی بحالی، قانون کی حکمرانی، سیاسی اسیران کی رہائی ، بنیادی حقوق کا تحفظ اور عوام کی آواز کا احترام۔دباؤ، دھمکی یا خوف ہماری جدوجہد کا راستہ نہیں روک سکتے ۔دریں اثناء کوہاٹ میں دہشتگردوں کے خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے اپنے ویڈیو پیغام میں سہیل آفریدی نے کہا پاکستان ہمارا ملک، کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ اُنہوں نے کہا خیبرپختونخوا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا فرنٹ لائن صوبہ ہے ،خیبرپختونخوا کے عوام کے خلاف کہے گئے ایک ایک لفظ سے ہمارے زخم تازہ ہوتے ہیں ۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی قلات کے قریب کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک، 23 مغوی بازیاب
ایران نے قطری ثالث کے ذریعے مذاکرات کی 7 شرائط امریکا تک پہنچا دیں، محسن رضائی
مشرق وسطیٰ میں پائیدار سلامتی باہر سے مسلط نہیں کی جا سکتی، عباس عراقچی
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کی عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے، ترک وزیر خارجہ
محسن نقوی کا دورہ تہران صرف دو طرفہ تعلقات پر مرکوز ہوگا، ایرانی وزارت خارجہ
دہشتگردوں سے بات چیت نہیں ہوگی، ریاست کی پالیسی واضح ہے: ترجمان پاک فوج
کوہاٹ پولیس لائنز پر خودکش حملے کے بعد کلیئرنس آپریشن مکمل، تمام دہشت گرد ہلاک
سکیورٹی فورسز کی پنجگور اور چاغی میں کارروائیاں، 11 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر