امریکا کورونا وائرس کے ماخذ کو سیاسی مسئلہ بنانے سے باز رہے، چین

بیجنگ(نیشنل ٹائمز): چین میں قومی صحت عامہ کمیشن کے نائب سربراہ زنگ ای شین نے امریکی انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے ناول کورونا وائرس (سارس کوو 2) کے ماخذ سے متعلق رپورٹ کے اجراء کو ’’ستم ظریفی‘‘ قرار دے دیا۔گزشتہ روز اپنے ایک خصوصی انٹرویو میں زِنگ ای شین کا کہنا تھا کہ پیشہ ور طبی ادارے کے بجائے امریکی انٹیلی جنس ایجنسی کا وائرس کے ماخذ کی رپورٹ جاری کرنا اپنے آپ میں ایک ستم ظریفی ہے جس سے نمایاں طورپر ظاہر ہوسکتا ہے کہ کون وائرس کے ماخذ کو سیاسی رنگ دے رہا ہے۔’’وائرس کے ماخذ کی تلاش ایک سائنسی مسئلہ ہے، یہ سیاسی مسئلہ نہیں،‘‘ انہوں نے کہا، ’’چینی حکومت ہمیشہ سائنسی طریقے سے وائرس کے ماخذ کی تلاش کی حمایت کرتی ہے لیکن اسے سیاسی بنانے کی مخالفت کرتی ہے۔‘‘زنگ ای شین نے زور دیا کہ وائرس کے ماخذ کی تلاش کا کام ایک پیچیدہ سائنسی مسئلہ ہے جس کی تحقیقات صرف دنیا بھر کے سائنسدانوں کے باہمی تعاون سے کی جانی چاہئیں۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر