تحقیق میں باقاعدگی سے منشیات کے استعمال کے قدیم ترین شواہد مل گئے

سڈنی (شِنہوا) ماہرین آثار قدیمہ نے منشیات کے باقاعدہ استعمال کے ممکنہ طور پر قدیم ترین شواہد دریافت کئے ہیں جن کے مطابق ابتدائی دور کے انسانوں میں ’’چھالیہ‘‘ کا استعمال زراعت سے بھی ہزاروں سال یعنی تقریباً 25 ہزار سال قبل پایا جاتا تھا۔
آسٹریلیا کی گریفتھ یونیورسٹی کے ماہرین آثار قدیمہ کی قیادت میں کام کرنے والی ایک ٹیم کے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق ماہرین کو ایسے شواہد ملے ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ انسان سابقہ اندازوں سے کہیں پہلے ذہنی کیفیت پر اثرات ڈالنے والی اشیاء استعمال کر رہے تھے۔
اس ٹیم نے انڈونیشیا کے ماہرین آثار قدیمہ کے ساتھ مل کر حیاتیاتی کیمیائی اور آثار قدیمہ کے شواہد یکجا کئے تاکہ چھالیہ کی قبل از تاریخ جڑوں کا سراغ لگایا جا سکے۔ چھالیہ دنیا کی مقبول ترین نشہ آور چیزوں میں سے ایک ہے اور ایشیا بحر الکاہل کے بیشتر حصے میں استعمال ہونے والا ایک قدیم نشہ ہے۔
سائنس ایڈوانسز میں شائع شدہ اس تحقیق میں انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی سے ابتدائی دور کے دو انسانوں کے انتہائی نایاب ڈھانچے دریافت ہونے کی اطلاع پیش کی گئی ہے۔ ان میں سے ایک کا تعلق 25 ہزار سے 16 ہزار سال پہلے کے دور سے ہے جبکہ دوسرا 7,600 سے 6,300 سال قبل کا ہے۔
محققین نے بتایا کہ دونوں شکاری اور خوراک جمع کرنے والے افراد کے دانتوں پر انتہائی غیر معمولی، گہرے اور گول شکل کے شگاف پائے گئے۔ محققین کے مطابق یہ ایک ایسی علامت ہے جس سے انہوں نے ثابت کیا کہ دانتوں پر یہ نشانات منشیات کے استعمال کے ایک پہلے نامعلوم طریقے، یعنی پوری سپاری کو باقاعدگی سے چوسنے کے باعث پیدا ہوئے تھے۔
ان کے مطابق حیاتیاتی کیمیائی تجزیے میں بھی ان انسانوں کے دانتوں کی بافتوں سے ایریکولین کی موجودگی کے اثرات ملے ہیں جو چھالیہ کے استعمال کا مضبوط ثبوت فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تجربات سے معلوم ہوا ہے کہ ثابت چھالیہ چوسنے سے اتنی مقدار میں ایریکولین خارج ہو سکتی ہے جو جسمانی اثرات مرتب کرنے اور دماغی افعال تبدیل کرنے کے لئے کافی ہوتی ہے۔
اس سے قبل یہ سمجھا جاتا تھا کہ چھالیہ کا استعمال جدید پتھر کے دور یا کانسی کے دور یعنی تقریباً 3,500 سال پہلے شروع ہوا تھا۔
ان نتائج سے معلوم ہوتا ہے کہ دماغی کیفیت تبدیل کرنے والے مادوں کا باقاعدہ استعمال زراعت سے بھی ہزاروں سال پہلے شکاری برادریوں میں موجود تھا اور چھالیہ چوسنا منشیات کے استعمال کا اب تک کا سب سے قدیم ریکارڈ شدہ ثبوت ہو سکتا ہے۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر