واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران امریکی جہازوں کو نشانہ بنائے گا تو اسے اپنے ٹینکرز سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران امریکی جہازوں کو نشانہ بنائے گا تو اسے اپنے ٹینکرز سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔
کولمبیا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ امریکی جنگی جہازوں پر حملے کی کوششوں کے ردعمل میں امریکا ایرانی تیل بردار جہازوں کو نشانہ بناتا رہے گا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی فورسز نے 5 ایرانی خام تیل بردار جہاز تباہ کر دیے ہیں۔



