عوامی جمہوریہ کوریا کے وزیر دفاع کا امریکی جارحانہ اقدامات کے خلاف سخت جوابی اقدامات کا عزم

پیانگ یانگ (شِنہوا) عوامی جمہوریہ کوریا (ڈی پی آر کے) کے وزیر دفاع کم سونگ گی نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے ایک نئی فوجی محاذ آرائی کو ہوا دینے کی کوشش کی تو ان کا ملک سخت جوابی اقدامات کرے گا۔
سرکاری کورین سنٹرل نیوز ایجنسی (کے سی این اے) کے مطابق ڈی پی آر کے کے وزیر دفاع نے ان خیالات کا اظہار امریکہ، جاپان اور جمہوریہ کوریا (آر او کے) کی جاری مشترکہ فریڈم ایج فوجی مشقوں سے متعلق کیا۔
کم نے کہا کہ امریکی فوج جاپان اور آسٹریلیا کے ساتھ 8 سے 24 ستمبر تک اب تک کی سب سے بڑی مشترکہ فوجی مشقیں اورینٹ شیلڈ منعقد کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔
کم نے نشاندہی کی کہ ’’امریکہ، جاپان اور جمہوریہ کوریا کا سہ فریقی فوجی تعاون کا نظام ایک خطرناک جارحانہ شکل اختیار کر رہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ کی قیادت میں ایک کے بعد ایک جنگی مظاہرہ کیا جا رہا ہے جو جزیرہ نما کوریا اور دیگر خطوں کو عدم استحکام کی انتہا تک پہنچا رہے ہیں۔
عوامی جمہوریہ کوریا کے فوجی عہدیدار نے امریکہ اور اس کے حواری ممالک کے ان غیر ذمہ دارانہ فوجی اقدامات کی مذمت کی جن کا مقصد جزیرہ نما کوریا پر سنگین فوجی محاذ آرائی اور تصادم کے امکانات پیدا کرنا ہے اور ان کے باعث سامنے آنے والے نتائج سے بھی خبردار کیا۔
کم نے مزید کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو عوامی جمہوریہ کوریا ’’دشمنوں کی چالوں کا جواب مزید طاقتور اور پرعزم عملی اقدامات سے دے گا۔‘‘



  تازہ ترین   
حملوں کا جواب: ایران نے امریکی فوجی اڈوں پر میزائلوں کی بارش کردی
بلاول بھٹو کا محسن نقوی کے سسٹم فیل ہونے کے بیان پر قومی اسمبلی میں بحث کا مطالبہ
ایران امریکی جہازوں کو نشانہ بنائے گا تو اپنے ٹینکرز سے ہاتھ دھونا پڑے گا، روبیو
سعودی کابینہ کا ملکی خود مختاری، قومی سلامتی کے دفاع کے عزم کا اعادہ
امریکا کی ایران کی 27 فضائی کمپنیوں اور دیگر اداروں پر پابندیاں عائد
امریکی سینٹرل کمانڈ کا 5 ایرانی خام تیل بردار جہاز تباہ کرنے کا دعویٰ
مسلم لیگ ن صوبوں کے معاملے پر ایک پیج پر ہے، مریم نواز
حوثیوں کے حملے قابلِ مذمت، پاکستان سعودیہ کی حمایت جاری رکھے گا: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر