شنیرا اکرام کی اپنے قریبی عزیز کیلئے کورونا وائرس سے صحتیابی کیلئے دعا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا نے اپنے ایک قریبی عزیر کی عالمی وبا کورونا وائرس سے جلد صحتیابی کے لیے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔شنیرا نے اپنے ایک قریبی عزیز کے جلد کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے کے لیے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔ انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ’ایک قریبی عزیز کے لیے آپ سب کی دُعاؤ ں کی ضرورت ہے جوکہ اس وقت آئی سی یو میں داخل ہیں۔‘وسیم اکرم کی اہلیہ نے لکھا کہ ’دُعا ہے کہ وہ جلد ہی اس جان لیوا وائرس کو شکست دیں۔‘شنیرا نے مزید لکھا کہ ’اللّہ! انہیں اتنی طاقت دے کہ وہ اس بیماری سے نکل سکیں اور ان کے اہلخانہ کو ہمت دے جو ان کا گھر واپسی کے لیے انتظار کررہے ہیں۔‘



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا پہلا مرحلہ، میرپور ڈویژن کے 3 اضلاع میں پولنگ کا آغاز
بھارتی وزیر دفاع کا بیان مسترد، کسی بھی مہم جوئی کیلئے تیار ہیں: دفتر خارجہ
سیلابی ریلے سے ریلوے پل بہہ گیا، لاہور تا فیصل آباد ٹرین آپریشن معطل، روٹس تبدیل
آزاد کشمیر الیکشن: کوٹلی میں 2 پریزائیڈنگ افسران معطل، گرفتار کر لیا گیا
لاہور ہائیکورٹ نے مشکوک شہریت کے مقدمات میں سول عدالتوں کا دائرہ اختیار ختم کر دیا
کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ، بھارت حقائق مسخ نہیں کر سکتا: خواجہ آصف
گولہ بارود اور ہتھیاروں کا ذخیرہ موجودہ ضروریات سے کہیں زیادہ ہے، ٹرمپ
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر