پنجاب کو نا اہلی سے تھریٹ:مریم نواز:ایشین ڈویلپمنٹ بنک کے نائب صدر کی ملاقات

لاہور،لندن(نیشنل ٹائمز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاہے کہ پنجاب کو نااہلی سے تھریٹ ہے ، لندن میں میڈیا سے مختصر گفتگومیں انہوں نے کہا ابھی میں چھٹی پر ہوں ، گھر جا کر سوچ سمجھ کر بات کروں گی۔ جب ان سے کہاگیاکہ وزیر داخلہ محسن نقوی صوبوں کی بات کر رہے ہیں اور خواجہ آصف،  احسن اقبال اور دوسرے وزرا نے صوبوں کی حمایت کر دی ہے اس پر آپ کیا کہیں گی تو وزیراعلیٰ نے صحافی کے سوال پر ہاتھ کانوں پر رکھ دئیے ۔دریں اثنا وزیراعلیٰ مریم نواز سے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے نائب صدرینگ منگ یانگ نے ملاقات کی، پرتپاک میزبانی پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا اوروزیر اعلیٰ کے عوامی خدمت کے ویژن اور سپیڈ کو سراہا۔ ملاقات میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی، زراعت، ٹیکنیکل ہنر، صحت اور تعلیم جیسے اہم شعبوں میں ملکر چلنے پر اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر کارڈیک ہسپتال، چلڈرن ہسپتال اور کینسر ہسپتال پرایشین ڈویلپمنٹ بینک کی معاونت کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ’’پنجاب ایگری فوڈ انویسٹمنٹ فورم‘‘ کے انعقاد پراے ڈی پی سے اظہار تشکرکیا۔ ملاقات میں نرسنگ تعلیم، سکولوں میں سٹیم لیبز کے قیام اورکسانوں کو زرعی مشینری کیلئے تین رعایتی قرضوں کے معاہدوں پر بات چیت کی گئی۔ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں تمام پراجیکٹس تیزی سے تکمیل کی راہ پر گامزن ہیں۔ اگلے سال تک اے ڈی پی کی معاونت سے مزید2 ہزار الیکٹرو بسیں سڑکوں پر دوڑتی نظر آئیں گی۔ اے ڈی بی کے ساتھ پاکستان کی مضبوط اور طویل مدتی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ دوسری طرف وزیراعلیٰ مریم نواز نے یوم فضائیہ پر پاکستان ایئر فورس کے شہدا اور غازیوں کو خراج عقیدت اور شاہینوں ، جانبازوں کو سلام بھی پیش کیا اور اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ یوم فضائیہ پر شاہینوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں] پاکستان کی فضائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے پاکستان ایئر فور س کا کردار ناقابل فراموش ہے ۔



  تازہ ترین   
حملوں کا جواب: ایران نے امریکی فوجی اڈوں پر میزائلوں کی بارش کردی
بلاول بھٹو کا محسن نقوی کے سسٹم فیل ہونے کے بیان پر قومی اسمبلی میں بحث کا مطالبہ
ایران امریکی جہازوں کو نشانہ بنائے گا تو اپنے ٹینکرز سے ہاتھ دھونا پڑے گا، روبیو
سعودی کابینہ کا ملکی خود مختاری، قومی سلامتی کے دفاع کے عزم کا اعادہ
امریکا کی ایران کی 27 فضائی کمپنیوں اور دیگر اداروں پر پابندیاں عائد
امریکی سینٹرل کمانڈ کا 5 ایرانی خام تیل بردار جہاز تباہ کرنے کا دعویٰ
مسلم لیگ ن صوبوں کے معاملے پر ایک پیج پر ہے، مریم نواز
حوثیوں کے حملے قابلِ مذمت، پاکستان سعودیہ کی حمایت جاری رکھے گا: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر