یوم فضائیہ پر ملک بھر کی ایئربیسزپر تقاریب،شہدا کو خراج عقیدت پیش

اسلام آباد، راولپنڈی(نیشنل ٹائمز)ملک بھر میں یوم فضائیہ قومی جوش و جذبے سے منایا گیا، 1965 کی پاک بھارت جنگ میں پاک فضائیہ کے شاہینوں  نے شجاعت، مہارت اور جانبازی کی لازوال مثالیں قائم کیں، پاکستان ایئر فورس نے ملک بھر کی تمام پی اے ایف بیسز پر7 ستمبر کو یوم شہدا کے طور پر مناتے ہوئے اپنے شہدا کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر )کے مطابق یوم شہدا کا آغاز 1965 اور 1971 کی جنگوں کے شہدا ، معرکہ حق کے بہادر شہدا اور پاکستان کے قیام سے لے کر اب تک فرض کی ادائیگی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فضائیہ کے تمام اہلکاروں کیلئے خصوصی دعا اور قرآن خوانی سے ہوا۔

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اسلام آباد میں ایئر ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ یوم شہدا کی تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔ایئر چیف مارشل نے کہا کہ ہمارے اسلاف کے بہادرانہ کارنامے محض تاریخ کے ابواب نہیں بلکہ ایک زندہ ورثہ ہیں جو موجودہ نسل پر ایک گہری ذمہ داری عائد کرتے ہیں۔ایئر چیف مارشل نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور پاک فضائیہ کے بہادر شہدا کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بے مثال بہادری کا مظاہرہ کیا، پاک فضائیہ پاکستان کی خودمختاری اور فضائی حدود کے دفاع کیلئے ہر لمحہ مستعد ہے ۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا پاک فضائیہ نے ہمیشہ قوم کی پکار پر بے مثال جرأت و بہادری کیساتھ لبیک کہا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا پاک فضائیہ کی اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت اور صلاحیتوں پر پوری قوم کو فخر ہے ۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا یوم فضائیہ قومی اتحاد، غیر متزلزل عزم اور حب الوطنی کے جذبے کی علامت ہے ۔



  تازہ ترین   
حملوں کا جواب: ایران نے امریکی فوجی اڈوں پر میزائلوں کی بارش کردی
بلاول بھٹو کا محسن نقوی کے سسٹم فیل ہونے کے بیان پر قومی اسمبلی میں بحث کا مطالبہ
ایران امریکی جہازوں کو نشانہ بنائے گا تو اپنے ٹینکرز سے ہاتھ دھونا پڑے گا، روبیو
سعودی کابینہ کا ملکی خود مختاری، قومی سلامتی کے دفاع کے عزم کا اعادہ
امریکا کی ایران کی 27 فضائی کمپنیوں اور دیگر اداروں پر پابندیاں عائد
امریکی سینٹرل کمانڈ کا 5 ایرانی خام تیل بردار جہاز تباہ کرنے کا دعویٰ
مسلم لیگ ن صوبوں کے معاملے پر ایک پیج پر ہے، مریم نواز
حوثیوں کے حملے قابلِ مذمت، پاکستان سعودیہ کی حمایت جاری رکھے گا: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر