بیجنگ(نیشنل ٹائمز)چین نیپال سرحد پر 12روز قبل آنے والے تباہ کن سیلاب اور پہاڑی تودے گرنے سے ہلاکتیں 1400 سے متجاوز ہو گئیں
جبکہ ساڑھے 5 ہزارافراد تاحال لاپتا ہیں ۔ تبت میں ہلاکتوں کی تعداد 43 ہوگئی۔ چینی میڈیا کے مطابق 519 افراد تاحال لاپتا ہیں۔ دونوں ممالک میں مجموعی طور پر تقریباً ایک ہزار 400 افراد ہلاک اور 5 ہزار 500 سے زائد لاپتا ہوچکے ہیں۔



