پانچ یورپی ممالک تارکین وطن کی واپسی کیلئے یورپ سے باہر ریٹرن ہب’ بنانے پر متفق

کوپن ہیگن(نیشنل ٹائمز)یورپی یونین کے پانچ ممالک نے ایسے تارکین وطن کے لیے یورپی یونین سے باہر کسی ملک میں ‘‘ریٹرن ہب’’ قائم کرنے کے لیے معاہدہ کرنے کی کوششیں شروع کردی ہیں جن کی پناہ کی درخواستیں مسترد ہوچکی ہیں۔۔۔

 ڈنمارک کے وزیر نے جمعہ کو بتایا منصوبے کا ہدف یکم جنوری سے اس پر عملدرآمد شروع کرنا ہے ۔ڈنمارک، یونان، آسٹریا، جرمنی اور نیدرلینڈز نے اس اقدام پر اتفاق کیا ہے ۔ کوپن ہیگن میں ہونے والے اجلاس میں یورپ سے باہر تارکین وطن کے لیے حراستی مراکز کے قیام پر بھی بات چیت کی گئی۔ڈنمارک کے وزیر برائے ہجرت مورٹن بودسکوف نے کہا، ‘‘ہمیں توقع ہے کہ نئے سال کے آس پاس یورپی یونین سے باہر کسی شراکت دار ملک کے ساتھ مشترکہ سمجھوتہ ہوجائے گا۔’’ تاہم انہوں نے اس ملک کا نام نہیں بتایا۔ ان کا کہنا تھا کہ پانچوں ممالک ‘‘یورپی یونین کی پناہ اور ہجرت کی پالیسی کو تبدیل کر رہے ہیں’’۔شراکت دار ملک یا ممالک کے نام ظاہر نہیں کیے گئے ، تاہم یوگنڈا اور روانڈا کو ممکنہ مقامات کے طور پر دیکھا جا رہا ہے ۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر