ایران کا آئی آر جی سی کے اہداف پر امریکی حملوں کے بعد ’’تباہ کن‘‘ جوابی کارروائی کا عزم

تہران (شِنہوا) ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور (آئی آر جی سی) نے کہا کہ اس نے امریکہ کی جانب سے کئے گئے حملوں کے جواب میں اپنی ’’پچھتاوے پر مجبور کر دینے والی‘‘ کارروائی شروع کر دی ہے، جبکہ ایران کی فوجی قیادت نے امریکہ پر ’’تباہ کن اور کاری‘‘ ضرب لگانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
آئی آر جی سی نے اپنے سرکاری میڈیا ادارے ’’سپاہ نیوز‘‘ پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے ایک ’’دشمن‘‘ امریکی ایم کیو-9 ریپر ڈرون کو مار گرایا جبکہ اس کی ایئرو سپیس فورسز نے خطے میں امریکی اڈوں اور تنصیبات پر بیلسٹک میزائل حملے کئے۔
آئی آر جی سی نے کہا کہ یہ ردعمل جنوبی ایران پر کئے گئے امریکی حملوں کے بعد سامنے آیا جن میں اس کے مطابق 54 سے زائد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔
نیم سرکاری فارس نیوز ایجنسی نے مقامی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ صوبہ ہرمزگان کی کاؤنٹی سیریک میں ایک شادی کی تقریب پر امریکی حملے میں کم از کم 4 افراد، جن میں ایک بچہ اور ایک خاتون بھی شامل ہیں، ہلاک جبکہ 50 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔
منگل کی شام جنوبی ایران میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جس کے بعد امریکی سنٹرل کمانڈ نے آئی آر جی سی کے اہداف پر حملوں کا اعلان کیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ہرمزگان، سیستان و بلوچستان، کرمان اور بوشہر صوبوں کے مختلف علاقوں میں دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ میڈیا نے یہ بھی بتایا کہ کونارک اور جزیرہ قشم کے قریب متعدد دھماکے ہوئے تاہم ان کے مقامات اور وجوہات واضح نہیں ہوسکیں۔
ایران کی مرکزی فوجی کمانڈ خاتم الانبیاء سنٹرل ہیڈکوارٹرز نے کہا ہے کہ مسلح افواج امریکی ’’فضائی جارحیت‘‘ کے جواب میں ’’تباہ کن اور کاری وار‘‘ کریں گی۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات بے نتیجہ ختم، تحریک انصاف کا آج سے لانگ مارچ کا اعلان
سعودی و یمنی افواج نے حوثیوں کیخلاف فوجی کارروائی کا منصوبہ بنا لیا
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
حکومت اپوزیشن مذاکرات کا نتیجہ جلد سامنے آئے گا: شوکت یوسف زئی
یوکرین کا حملوں کی صورت روسی آئل ریفائنریوں کو نشانہ بنانے کا عمل مزید تیز کرنے کا اعلان
افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کی طالبان رجیم کیخلاف 68 کارروائیاں،102 اہلکار ہلاک
مقبوضہ مغربی کنارے کا پورا علاقہ اسرائیل کا ہے، اتمار بن گویر
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر