مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنی تقدیر کے خود مالک بنیں: چینی صدر

قاہرہ (نیشنل ٹائمز)چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے دورہ مصر کے دوران مشرق وسطیٰ کے ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ بیرونی مداخلت کی مخالفت کریں اور خطے کے نئے سکیورٹی آرڈر اور فریم ورک پر غور کریں۔ چینی صدر کا چار سال میں مشرق وسطیٰ کا یہ پہلا دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب بیجنگ خطے میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے ۔قاہرہ میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی جانب سے شاندار فوجی اعزاز کے ساتھ استقبال کے بعد، چینی صدر نے کہا کہ خطے کے ممالک کو “اپنی تقدیر کا مالک خود” بننا چاہیے اور ایک نیا سکیورٹی فریم ورک قائم کرنا چاہیے ۔ شی جن پنگ نے آبنائے ہرمز اور باب المندب میں پیدا ہونے والی رکاوٹوں کے پیش نظر، خطے میں بحری جہاز رانی کے راستوں کے تحفظ کے لیے مل کر کام کرنے کی آمادگی ظاہر کی۔ دونوں ممالک نے سکیورٹی، انسداد دہشتگردی، ڈیٹا سنٹرز، سیمی کنڈکٹرز اور اہم معدنیات کی سپلائی چین میں تعاون بڑھانے کے علاوہ باہمی تجارت کے لیے اپنی قومی کرنسیوں کے استعمال کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔عبدالفتاح السیسی نے کہا کہ مصر عالمی طاقتوں کے ساتھ تعلقات میں “سٹریٹجک توازن” قائم رکھنا چاہتا ہے اور چین کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے ۔مصر کی نہر سویز اقتصادی زون میں چین پہلے ہی تقریباً 4 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر چکا ہے ۔ اس دورے کے دوران چین کے تیار کردہ صنعتی علاقے کو وسعت دینے اور 50کروڑ ڈالر کی لاگت سے ٹائر بنانے کے کمپلیکس پر ابتدائی معاہدہ کیا گیا۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات بے نتیجہ ختم، تحریک انصاف کا آج سے لانگ مارچ کا اعلان
سعودی و یمنی افواج نے حوثیوں کیخلاف فوجی کارروائی کا منصوبہ بنا لیا
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
حکومت اپوزیشن مذاکرات کا نتیجہ جلد سامنے آئے گا: شوکت یوسف زئی
یوکرین کا حملوں کی صورت روسی آئل ریفائنریوں کو نشانہ بنانے کا عمل مزید تیز کرنے کا اعلان
افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کی طالبان رجیم کیخلاف 68 کارروائیاں،102 اہلکار ہلاک
مقبوضہ مغربی کنارے کا پورا علاقہ اسرائیل کا ہے، اتمار بن گویر
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر