دی ہیگ(نیشنل ٹائمز)نیدرلینڈز کے مشرقی علاقے اووراسلٹ میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک شخص ہلاک اور دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔۔۔
، پولیس نے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا۔ واقعہ جرمن سرحد کے قریب منگل کوعلی الصبح پیش آیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا تعلق بدنام زمانہ منشیات فروش ’بولے جوس‘کے جرائم پیشہ نیٹ ورک سے ہوسکتا ہے ۔ پولیس کے مطابق زخمی اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔



