عمان(نیشنل ٹائمز)اردن کی فوج نے کہا ہے کہ اردن کے ایئر ڈیفنس نے فضائی حدود میں داخل ہونے والے میزائلوں کو ناکام بنا دیا۔
اردنی فوج کے مطابق اردن کی فضائی حدود میں 13 بیلسٹک میزائل داخل ہوئے، 10 کو فضا میں تباہ کر دیا، 3 بیلسٹک میزائل آبادی سے دور مقامات پر گرے۔
خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ اردن میں امریکی تنصیبات پر ایرانی حملے میں جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔
واضح رہے کہ پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا تھا کہ حملے میں متعدد امریکی فوجی ہلاک ہوئے جبکہ کیمپ میں موجود کئی تنصیبات اور دشمن کے حملہ آور ہیلی کاپٹرز بھی تباہ کر دیئے گئے۔



