نیپال سیلاب:ہلاکتیں 955 ہوگئیں، 4ہزار 471افراد لاپتا

کٹھمنڈو(نیشنل ٹائمز)نیپال اور چین میں تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد955ہوگئی جبکہ 4ہزار سے زائد افراد تاحال لاپتا ہیں۔۔۔

 نیپالی ڈیزاسٹر اتھارٹی کے مطابق سانحے کے چھ روز بعد بھی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ چینی سرکاری میڈیا کے مطابق تبت میں بھی 16 افراد جاں بحق اور 546 لاپتا ہیں۔ یوں نیپال اور تبت میں مجموعی ہلاکتیں 955 اور لاپتا افراد کی تعداد 4 ہزار 471 ہوگئی ہے ۔ نیپال کی ترشولی وادی میں 26 اگست کو آنے والے سونامی نما گلیشئر سیلاب نے 2500 سے زائد عمارتیں تباہ کردیں۔ یورپی کوپرنیکس آبزرویٹری کے اعداد و شمار کے مطابق متاثرہ علاقوں میں سیلاب سے سڑکیں اور پل تباہ ہونے سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات بڑھ گئیں۔نیپال میں سرنگوں میں پھنسے درجنوں ہائیڈرو پاور کارکنوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن چھٹے روز بھی جاری ہے ۔ حکام کے مطابق مختلف سرنگوں سے 3 لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ 933 کارکن لاپتا ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ 100 سے زائد کارکنوں کے سرنگوں میں زندہ ہونے کا امکان ہے ۔ نیپال کے وزیراعظم بالیندر شاہ نے ملک میں آنے والے تباہ کن سیلاب کو ناقابل تصور اور دل دہلا دینے والی قدرتی آفت قرار دیا ہے ۔ وزیراعظم کے مطابق فی الحال سیلاب سے جانی، مالی اور بنیادی ڈھانچے کے نقصانات کا مکمل تخمینہ لگانا دشوار ہے ۔ خراب موسم اور دشوار گزار علاقوں کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ چینی حکام نے نیپال کی سرحد کے قریب تباہ کن لینڈ سلائیڈنگ سے متعلق مبینہ غلط معلومات آن لائن پھیلانے والے 10 افراد کے خلاف کارروائی کی ہے ۔ حکام نے سزاؤں کی نوعیت واضح نہیں کی، تاہم جرمانے سے لے کر 10 روز تک حراست ممکن ہے ۔



  تازہ ترین   
مکہ دفاعی اتحاد کی سٹریٹجک کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج، علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا
سکیورٹی فورسز کا ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن، 3 دہشت گرد جہنم واصل
لانگ مارچ لکی مروت سے کرک پہنچ گیا، سہیل آفریدی کی ہیلی کاپٹر سے انٹری
صدر اور وزیراعظم کا قوم کی تعمیر میں اساتذہ کے کردار کو خراج تحسین
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان پہنچیں گے، اہم ملاقاتیں شیڈول
دہشت گردی کے خلاف پالیسی بنانے سے کس نے روکا؟ خواجہ آصف کا سہیل آفریدی سے سوال
امریکا نے برطانوی فوجی اڈے سے اپنے تمام بمبار طیارے ہٹا لیے
حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات بے نتیجہ ختم، تحریک انصاف کا آج سے لانگ مارچ کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر