اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)افغان طالبان مخالف مزاحمتی تنظیم ‘‘افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ’’نے ملک میں 2کارروائیوں کے دوران 9 طالبان اہلکاروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ افغان میڈیا کے مطابق افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران طالبان کے خلاف صوبہ ہلمند میں 2 کارروائیوں کا دعویٰ کرتے کہا ہے کہ ہلمند کے ضلع گریشک میں طالبان کی ایک چوکی پر حملہ کیا گیا جس میں 3 طالبان اہلکار ہلاک ہو گئے جبکہ چوکی میں موجود ہتھیار اور گولہ بارود بھی قبضے میں لے لیا۔ ایک اور کارروائی میں بھی مزاحمتی مسلح گروپ سے فائرنگ کے تبادلے میں 6افغان طالبان ہلاک ہوگئے ہیں۔
ہلمند:افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کی کارروائیاں ، 9طالبان ہلاک



