لارک جزیرے پر حملے کے بعد ایران کے امریکی فوجی اڈوں، بحری جہازوں پر جوابی حملے

تہران(نیشنل ٹائمز)ایران نے لارک جزیرے پر حملے کے بعد اردن میں 2 امریکی فوجی اڈوں اور خلیج میں بحری جہازوں پر جوابی حملے کر دیے۔

ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فورسز کی جانب سے ایرانی جزیرے لارک پر حملے کے جواب میں اردن میں موجود 2 امریکی فوجی اڈوں کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب نے اردن میں کنگ حسین اور الازرق کے امریکی فوجی اڈوں کو میزائل حملوں کا ہدف بنایا، ایرانی حکام نے کارروائی کو لارک جزیرے پر امریکی حملے کا جواب قرار دیا ہے۔

دوسری جانب امریکی ذرائع کے مطابق ایران سے داغے گئے تقریباً تمام میزائلوں کو فضا میں ہی روک لیا گیا اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے میں کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا، امریکی حکام کے مطابق اردن میں موجود امریکی اور اتحادی دفاعی نظام نے آنے والے میزائلوں کو ناکام بنانے میں کردار ادا کیا۔

یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی جب امریکی فورسز نے ایران کے لارک جزیرے پر پاسداران انقلاب کے 2 راکٹ لانچرز کو نشانہ بنایا، امریکی حکام کا دعویٰ ہے کہ ایرانی فورسز ان لانچرز کے ذریعے آبنائے ہرمز میں بحری بارودی سرنگیں بچھانے کی تیاری کر رہی تھیں۔

ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی حملے میں متعدد ایرانی اہلکاروں اور شہریوں کے شہید ہونے اور زخمی ہونے کا دعویٰ کیا، تاہم ان شہادتوں کی حتمی تعداد فوری طور پر سامنے نہیں آئی۔



  تازہ ترین   
مکہ دفاعی معاہدے کے تحت سہ ملکی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج استنبول میں ہوگا
لارک جزیرے پر حملے کے بعد ایران کے امریکی فوجی اڈوں، بحری جہازوں پر جوابی حملے
امریکا کا ایران کے لارک جزیرے پر فضائی حملہ، 2 راکٹ لانچرز تباہ کرنے کا دعویٰ
لارک جزیرے پر امریکی حملے میں متعدد ایرانی فوجی و شہری شہید یا زخمی ہوئے ہیں: پاسداران انقلاب
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے
امریکی فوجی افسروں کا ایران آپریشن کو مزید طول دینے پر پیٹ ہیگسیتھ کو انتباہ
پابندیاں جاری رہیں تو ایران میں مہنگائی مزید بڑھ سکتی ہے: صدر مسعود پزشکیان
ایران امریکی حملے کا تباہ کن، تکلیف دہ اور سبق آموز جواب دے گا: ابراہیم عزیزی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر