فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز) فیلڈ مارشل و چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا یہ دورہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی و سٹریٹجک تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ دورے کے دوران سید عاصم منیر کی ترکیہ کی سیاسی اور عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع ہیں جن میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

خیال رہے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی، برادرانہ اور سٹریٹجک تعلقات کے ساتھ ساتھ دفاعی شعبے میں بھی قریبی تعاون جاری ہے۔

باہمی تعلقات میں حالیہ پیشرفت میں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید آگے بڑھانے کیلئے اعلیٰ سطحی رابطے بھی جاری ہیں۔



  تازہ ترین   
مکہ دفاعی معاہدے کے تحت سہ ملکی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج استنبول میں ہوگا
لارک جزیرے پر حملے کے بعد ایران کے امریکی فوجی اڈوں، بحری جہازوں پر جوابی حملے
امریکا کا ایران کے لارک جزیرے پر فضائی حملہ، 2 راکٹ لانچرز تباہ کرنے کا دعویٰ
لارک جزیرے پر امریکی حملے میں متعدد ایرانی فوجی و شہری شہید یا زخمی ہوئے ہیں: پاسداران انقلاب
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے
امریکی فوجی افسروں کا ایران آپریشن کو مزید طول دینے پر پیٹ ہیگسیتھ کو انتباہ
پابندیاں جاری رہیں تو ایران میں مہنگائی مزید بڑھ سکتی ہے: صدر مسعود پزشکیان
ایران امریکی حملے کا تباہ کن، تکلیف دہ اور سبق آموز جواب دے گا: ابراہیم عزیزی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر