نیپال ،تبت:سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد682ہو گئی

بیجنگ،کٹھمنڈو،بیڈر(نیشنل ٹائمز)نیپال اور تبت میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد682ہو گئی،مجموعی طور پر دونوں ممالک میں 3ہزار سے شائد افراد لاپتا ہیں ، چینی خبررساں ادارے شِنہوا کے مطابق بدھ کو مٹی اور ملبے کے بڑے ریلے نے سرحدی علاقے گیئرونگ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 7 افراد ہلاک اور 554 لاپتا ہوگئے۔

امدادی ٹیمیں تقریباً 3 ہزار لاپتا افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔ دونوں ممالک کے اعدادوشمار کے مطابق اب تک 682 لاشیں برآمد ہوچکی ہیں، جبکہ بعض ہلاک افراد کے سیلابی ریلے میں بہہ کر بھارت تک پہنچنے کی اطلاعات بھی ہیں۔ امدادی کارکنوں کو کیچڑ اور ملبے کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ نیپال میں سیلاب کے تین روز بعد ریسکیو ٹیموں نے ہائیڈرو پاور منصوبوں کی سرنگوں میں پھنسے 100 سے زائد افراد کو بچانے کے لیے کارروائیاں تیز کردیں۔ نیپالی فوج کے اہلکار سرنگوں کے داخلی راستے تک رسائی کے لیے ڈرلنگ مشینوں سمیت جدید آلات استعمال کر رہے ہیں۔ حکام کے مطابق متاثرہ ہائیڈرو پاور منصوبوں پر کام کرنے والے 933 افراد لاپتا ہیں، جن میں سے 350 کو انتہائی خطرناک حالات میں پہلے ہی نکالا جا چکا ہے ۔ وزیر خارجہ کے مطابق بھارت کی 11 رکنی ماہر ٹیم نے امدادی کام شروع کردیا، جبکہ چینی ٹیم بھی جلد پہنچے گی۔



  تازہ ترین   
مکہ دفاعی معاہدے کے تحت سہ ملکی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج استنبول میں ہوگا
لارک جزیرے پر حملے کے بعد ایران کے امریکی فوجی اڈوں، بحری جہازوں پر جوابی حملے
امریکا کا ایران کے لارک جزیرے پر فضائی حملہ، 2 راکٹ لانچرز تباہ کرنے کا دعویٰ
لارک جزیرے پر امریکی حملے میں متعدد ایرانی فوجی و شہری شہید یا زخمی ہوئے ہیں: پاسداران انقلاب
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے
امریکی فوجی افسروں کا ایران آپریشن کو مزید طول دینے پر پیٹ ہیگسیتھ کو انتباہ
پابندیاں جاری رہیں تو ایران میں مہنگائی مزید بڑھ سکتی ہے: صدر مسعود پزشکیان
ایران امریکی حملے کا تباہ کن، تکلیف دہ اور سبق آموز جواب دے گا: ابراہیم عزیزی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر