سی آئی اے سربراہ کا ماسکو کا خفیہ دورہ روس کو نیٹو ممالک پر حملے سے خبردار کرنے کیلئے تھا: امریکی اخبار

واشنگٹن (نیشنل ٹائمز)امریکی اخبار کے مطابق رواں ہفتے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے ڈائریکٹر کے اچانک دورہ ماسکو کا مقصد روس کو نیٹو ممالک پر حملہ نہ کرنے کا انتباہ دینا تھا۔امریکی اخبار والا اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسی کے سربراہ جان ریٹکلف کا روسی دارالحکومت کا یہ پہلا اعلانیہ دورہ تھا۔ یہ دورہ امریکی انٹیلی جنس کے ان نئے جائزوں کے بعد کیا گیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن آئندہ چند سالوں میں کسی اتحادی ملک پر محدود حملے کے ذریعے نیٹو کے عزم کو آزمانے کی کوشش کر سکتے ہیں۔اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام کو تشویش ہے کہ یوکرین میں دباؤ کا شکار اور اندرونِ ملک مسائل کا سامنا کرنے والے پیوٹن کوئی نیا محاذ کھول سکتے ہیں جو سائبر حملے سے لے کر  چھوٹے پیمانے پر زمینی دراندازی پر مشتمل ہو سکتا ہے۔کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے بدھ کے روز ماسکو میں صحافیوں کو بتایا کہ جان ریٹکلف نے روسی دارالحکومت میں قیام کے دوران روسی انٹیلی جنس حکام کے ساتھ بات چیت کی تاہم ان کی صدر پیوٹن سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ پیسکوف کے مطابق صدر پیوٹن کو ان مذاکرات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی تھی۔دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے سی آئی اے چیف کے اس دورے کے حوالے سے زیادہ وضاحت فراہم نہیں کی ہے تاہم بدھ کو قدامت پسند ریڈیو ہوسٹ گلین بیک کو دیے گئے ایک انٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس دورے کو کسی حد تک معمول کی کارروائی قرار دیا اور گفتگو کا رخ روس یوکرین جنگ کی جانب موڑ دیا۔وائٹ ہاؤس کی ایک ترجمان نے صحافیوں کو صدر ٹرمپ کے بیان کا حوالہ دیا، جبکہ سی آئی اے کی ترجمان نے اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔



  تازہ ترین   
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال
بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
گورنر راج آخری آپشن، کوشش کر رہے ہیں اس طرف نہ جائیں: خواجہ آصف
جنگ ختم کرنے کیلئے تیار، ایران کو یورینیم افزدگی کم کرنا ہوگی: امریکا کا دوٹوک مؤقف
پٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر