خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری کا پمز ہسپتال میں آتشزدگی کے باعث نومولود بچوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) خاتونِ اول اور رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں آتشزدگی کے باعث نومولود بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق سماجی رابطہ کے پلیٹ فارم ایکس پر بدھ کو ایک بیان میں انہوں نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معصوم نومولود بچوں کی جانوں کا ضیاع انتہائی دلخراش اور گہرے صدمے کا باعث ہے۔ خاتونِ اول نے اس مشکل گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے لیے صبر اور حوصلے کی دعا کی اور متاثرہ افراد کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی۔ انہوں نے واقعے کی مکمل، فوری اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے زور دیا کہ ہسپتال کے نظام کو بہتر بنانے اور مستقبل میں ہسپتالوں میں اس نوعیت کے سانحات کی روک تھام کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔ خاتونِ اول نے امید ظاہر کی کہ وفاقی حکومت ان بچوں کے غمزدہ خاندانوں کی مکمل دیکھ بھال کرے گی تاکہ اس المناک موقع پر ان کے ناقابلِ برداشت درد اور غم کو کم کیا جاسکے۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر