اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ پیٹرولیم ڈویژن نے 26 اور 27 اگست کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 12 پیسےکا اضافہ کیاگیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 343 روپے 10 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ اعلامیے کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں بھی ایک روپے 11 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 371 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔یاد رہےکہ حکومت نے گزشتہ روز بھی پیٹرول کی قیمت میں 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے40 پیسےفی لیٹر اضافے کا اعلان کیا تھا۔
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا



