بینچ اور بار کا تعاون مؤثر انصاف کیلئے ناگزیر :چیف جسٹس

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحیی آفریدی نے کہا ہے کہ مؤثر اور تیز تر انصاف کی فراہمی کیلئے بینچ اور بار کے درمیان مسلسل تعاون اور تعمیری روابط ضروری ہیں، بار نظامِ انصاف کا اہم سٹیک ہولڈر ہے ۔چیف جسٹس یحیی آفریدی سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز ملتان، خانیوال، بہاولپور اور سرگودھا جبکہ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشنز بنوں اور بہاولپور کے وفود نے سپریم کورٹ میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران بار وفود نے بار سہولیات، عدالتی انفراسٹرکچر، ڈیجیٹل رابطے اور وکلا کی پیشہ وارانہ تربیت سے متعلق مسائل سے چیف جسٹس کو آگاہ کیا۔وفود نے عدالتوں میں صاف پینے کے پانی، عدالتی کمپلیکسز کی سولرائزیشن، خواتین کے سہولت مراکز، بار رومز، شجرکاری، انٹرنیٹ کنکٹیویٹی، ویڈیو لنک اور ای فائلنگ سہولیات کی فراہمی کے امور بھی اٹھائے ۔ملاقات میں ای لائبریریوں کے قیام اور وکلا کیلئے تربیتی مواقع فراہم کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیف جسٹس یحیی آفریدی نے جاری عدالتی اصلاحات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ اور قومی جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی انصاف تک رسائی بہتر بنانے اور عدالتی خدمات کی کارکردگی و معیار میں بہتری کیلئے مختلف اقدامات کر رہی ہیں۔انہوں نے ایکسیس ٹو جسٹس ڈویلپمنٹ فنڈ کے ذریعے بلاتعطل بجلی، خواتین کیلئے سہولیات، ای لائبریریوں اور صاف پینے کے پانی کی فراہمی پر خصوصی زور دیا۔چیف جسٹس نے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں سہولیات کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے متعلقہ افسران کو بار وفود کی جانب سے اٹھائے گئے مسائل کے حل کیلئے متعلقہ حکام سے رابطہ کاری کی ہدایت کی۔ انہوں نے شجرکاری مہم کیلئے محکمہ جنگلات سے رابطہ برقرار رکھنے کی بھی ہدایت کی۔چیف جسٹس نے بار نمائندگان کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کا بغور جائزہ لے کر مربوط ادارہ جاتی کوششوں کے ذریعے حل نکالاجائے گا۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر