پٹرولیم لیوی نا منظور ، ستمبر کے پہلے ہفتے ملک گیر ہڑتال : حافظ نعیم

لاہور(نیشنل ٹائمز)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی ختم نہ کی گئی اور عوام کو حقیقی ریلیف نہ دیا گیا تو جماعت اسلامی احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کرتے ہوئے سڑکوں پر بیٹھ جائے گی، دھرنوں کے مقام پر بارہ ربیع الاول کو سیرت کانفرنسز ، ستمبر کے  پہلے ہفتے میں ہڑتال ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعلیٰ ہاؤس لاہور کے باہر دھرنے کے نویں روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ آج طالب علم بھی ایک لٹر پٹرول پر 80 روپے تک کا بوجھ برداشت کر رہے ہیں۔ پٹرولیم لیوی کا پٹرولیم مصنوعات کی اصل قیمت سے کوئی تعلق نہیں، یہ بھتہ ہے ۔آئی پی پیز کے ناجائز معاہدے ختم کیے جائیں ، آئی پی پیز مافیا عوام کا خون چوس رہا ہے ۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ سبزیوں سمیت روزمرہ استعمال کی ہر چیز مہنگی ہوچکی ہے۔

حکومت کی جانب سے گندم برآمد کرنے کی اجازت دینے کے بعد گندم کی قیمت میں اضافہ ہوا۔ نعیم الرحمن نے کہا کہ حکمران خود کو بادشاہ سمجھتے ہیں، عوامی دباؤ کے ذریعے حکومت کو فیصلے تبدیل کرنے پر مجبور کیا جاسکتا ہے اور جماعت اسلامی اسی جدوجہد کو آگے بڑھائے گی۔ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کی کارروائیاں ہو رہی ہیں، ایسے حالات میں قوم کو تقسیم کرنے کے بجائے یکجا کرنے اور قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کی ضرورت ہے ۔ کشمیر میں مسائل کا حل بات چیت ہی سے نکالا جاسکتا ہے ۔ حافظ نعیم نے کہا کہ فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی کارروائیاں جاری ہیں۔ ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان ہونے والے معاہدے کو بیت المقدس کے تحفظ کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے ۔ فلسطین اور خطے کی صورتحال سمیت عالمی معاملات پر بھی پاکستان کو واضح اور مو ثر پالیسی اختیار کرنی چاہیے۔ 



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر