بانی کی ہسپتال منتقلی : پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور کر دیئے گئے، جسٹرار آفس سپریم کورٹ نے توہین عدالت کی درخواست کو نمبر بھی الاٹ کر دیا ہے۔

رجسٹرار سپریم کورٹ نے توہین کے مرتکب افراد کو الزامات کی فہرست نہ بھجنے کا اعتراض لگایا گیا تھا، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے فہرست رجسٹرار آفس میں جمع کرا دی۔

پی ٹی آئی کی جانب سے اعتراض دور کر کے درخواست دوبارہ دائر کر دی گئی اور رجسٹرار آفس نے توہین عدالت کی درخواست کو نمبر بھی الاٹ کر دیا، عظمیٰ خان کی توہین عدالت کی درخواست کو 8/2026 نمبر لگایا گیا ہے۔

اس کے بعد عظمی خان نے توہین عدالت درخواست کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر کردی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ بانی کی صحت خراب ہو رہی ہے، جلد سماعت کا معاملہ بانی کی صحت اور لائف سے جڑا ہے، حکومت نے عدالتی فیصلہ کی حکم عدولی کی، اگر کوئی وضاحت درکار تھی تو متعلقہ عدالت سے رجوع کرتے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ عدالتی فیصلہ سے انحراف نہیں کیا جا سکتا تھا، توہین عدالت کی درخواست رواں ہفتہ سماعت کیلئے مقرر کی جائے۔

قبل ازیں سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے توہین عدالت درخواست پر اعتراض عائد کر کے واپس کر دی تھی، ذرائع کے مطابق رجسٹرار آفس کے اعتراض میں کہا گیا کہ درخواست گزار نے فریقین پر توہین عدالت کے الزامات کی فہرست فراہم نہیں کی۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ رجسٹرار سپریم کورٹ سے سہولت سینٹر میں ملاقات ہوئی، رجسٹرار آفس نے ہماری درخواست پر اعتراض عائد کر دیا ہے، اعتراض ہے کہ توہین کے مرتکب افراد کو الزامات کی لسٹ نہیں بھیجی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے درخواست کو جلد سماعت کیلئے رجوع کیا، ہماری توہین عدالت کی درخواست واپس کی جا رہی ہے، ہم توہین عدالت درخواست کو آج ہی دوبارہ دائر کریں گے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی کی صحت بہت ضروری ہے، برائے مہربانی بانی پی ٹی آئی کی فیملی ممبران سے ملاقات کرائیں، ہم اپنا وعدہ پورا کر چکے ہیں۔

بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کے معاملے پر عمران خان کی بہن عظمیٰ خان نے حکومت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی جس میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وزیر اطلاعات عطا تارڑ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی : پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور
فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
علی ڈار سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو
بی ایل اے کا عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب، بلوچستان میں پھر پنجابی مزدور قتل
فیلڈ مارشل کی ایرانی قیادت سے تعمیری ملاقاتیں، کشیدگی میں کمی پر غور
ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے نئے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب آج ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر