علی ڈار سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو

لاہور(نیشنل ٹائمز) مشیر وزیراعلیٰ پنجاب علی ڈار سے امریکی قونصل جنرل اسٹیٹسن سینڈرز نے ملاقات کی، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے آئندہ دورۂ امریکہ اور پنجاب و امریکہ کے درمیان باہمی تعاون کے فروغ پر اہم تبادلہ خیال کیا گیا۔

علی ڈار نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا دورۂ امریکہ پنجاب اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تعاون، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور معاشی شراکت داری کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کو مصنوعی ذہانت کا عالمی مرکز بنانے کیلئے بین الاقوامی شراکت داری وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے وژن کا اہم حصہ ہے، امریکہ کے ساتھ تعاون کے ذریعے پنجاب میں عالمی معیار کی ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری لانے کے نئے مواقع پیدا کئے جا سکتے ہیں۔

علی ڈار نے کہا کہ مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی پنجاب کے مستقبل کا اہم حصہ ہیں اور امریکہ کے ساتھ اس شعبے میں تعاون کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ دی آفس آف اے آئی پنجاب امریکہ کے ساتھ نالج ایکسچینج، ٹیکنالوجی پارٹنرشپس اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تعاون پر کام کر رہا ہے، امید ہے وزیراعلیٰ پنجاب کے دورۂ امریکہ سے پنجاب کے اے آئی ایکو سسٹم، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں مثبت پیش رفت ہوگی۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی : پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور
فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
علی ڈار سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو
بی ایل اے کا عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب، بلوچستان میں پھر پنجابی مزدور قتل
فیلڈ مارشل کی ایرانی قیادت سے تعمیری ملاقاتیں، کشیدگی میں کمی پر غور
ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے نئے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب آج ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر