دمشق(نیشنل ٹائمز)شام کی عدالت نے سابق صدر بشار الاسد کے دور کے مفتی اعظم احمد حسون کو فرقہ وارانہ کشیدگی بھڑکانے اور۔۔۔
اختیارات کے ناجائز استعمال سمیت مختلف جرائم میں عمر قید کی سزا سنادی۔ احمد حسون بشار الاسد کے دور میں 16 سال تک شام کے اعلیٰ ترین مسلم مذہبی رہنما رہے اور سابق صدر سے قریبی تعلقات کے باعث نمایاں سمجھے جاتے تھے ۔ وہ مذہبی تقریبات میں بشار الاسد کے ہمراہ اکثر نظر آتے تھے ۔ نئی حکومت کے قیام کے بعد احمد حسون اسد دور کے وہ دسویں اہم شخصیت ہیں جنہیں مختلف جرائم میں سزا سنائی گئی ہے ۔



