بلوچستان : دہشتگردوں کی فائرنگ ، پنجاب کے 5 مزدور جاں بحق

کوئٹہ(نیشنل ٹائمز)بلوچستان کے ضلع پشین میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے پنجاب سے تعلق رکھنے والے 5مزدور جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق پشین کے نواحی علاقے سرانان(کلی سلیمان زئی) میں نامعلوم دہشتگردوں نے ڈبل روڈ کی تعمیر میں مصروف پنجاب سے تعلق رکھنے والے مزدوروں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں 5مزدورموقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا، حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے۔ اطلاع پر سکیورٹی اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمی مزدور کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ بلوچستان کے معاون برائے داخلہ بابر یوسفزئی نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے نہتے مزدوروں اور عام شہریوں کو نشانہ بنانے کی کارروائی قرار دیا اور کہا کہ کالعدم دہشت گرد تنظیم کی جانب سے نہتے مزدوروں اور عام شہریوں کو نشانہ بنانا بزدلانہ اور انسانیت دشمن عمل ہے ، ملوث دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔  



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر