آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے نئے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب آج ہوگا

مظفرآباد(نیشنل ٹائمز) آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے نئے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب آج ہوگا۔

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس سپیکر چودھری لطیف اکبر کی زیر صدارت منعقد ہوگا، جس میں نئے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی صبح 10 بجے سے 11 بجے تک جمع کرائے جا سکیں گے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال صبح 11 بج کر 15 منٹ پر کی جائے گی۔

امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا آخری وقت صبح 11 بج کر 45 منٹ مقرر کیا گیا ہے، کاغذات واپس لینے کا وقت ختم ہونے کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست دوپہر 12 بجے جاری کی جائے گی۔

شیڈول کے مطابق آزاد کشمیر اسمبلی کے سپیکر کا انتخاب دوپہر 2 بجے ہوگا جبکہ ڈپٹی سپیکر کے لئے ووٹنگ 3 بجے ہوگی، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا حلف بھی آج ہی ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے طارق فاروق جبکہ پیپلزپارٹی نے قاسم مجید کو سپیکر کیلئے نامزد کیا ہے۔



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل کی ایرانی قیادت سے تعمیری ملاقاتیں، کشیدگی میں کمی پر غور
ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے نئے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب آج ہوگا
برطانیہ، فرانس کا یوکرین کی فوجی مدد بڑھانے کا اعلان
بھارت: کندھمال فسادات کو 18 سال بیت گئے، مسیحی خاندان تاحال انصاف کے منتظر
سرور کونین حضرت محمدﷺ کی ولادت باسعادت کے جشن کی تیاریاں، ہر طرف چراغاں
ایران 20 سال تک جنگ لڑنے کے لئے تیار ہے: جنرل امیر حاتمی
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر