مظفرآباد(نیشنل ٹائمز) آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ شروع ہوگئی۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق اسمبلی ہال مظفرآباد میں پولنگ کا آغاز صبح 10 بجے ہوگیا جو کہ دوپہر ایک بجے تک جاری رہے گی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ خواتین کی 5 مخصوص نشستوں کیلئے 6 امیدوار میدان میں موجود ہیں، مسلم لیگ ن نے 4 خواتین جبکہ پیپلزپارٹی کی طرف سے 3 کو نامزد کیا گیا، پیپلزپارٹی کی طرف سے شاہین کوثر ڈار نے کاغذات واپس لے لئے۔
ٹیکنوکریٹس کی نشست پر پیپلزپارٹی کی طرف سے صاحبزادہ ذوالفقار علی جبکہ مسلم لیگ ن کی طرف سے بیرسٹر افتخار گیلانی آمنے سامنے ہیں۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق علماء مشائخ کی نشست کیلئے مسلم لیگ (ن) کی طرف سے مظہر سعید جبکہ پیپلزپارٹی سے حافظ طارق محمود مد مقابل ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق اوورسیز کشمیری کی نشست پر عبدالرحمان آرائیں بلا مقابلہ ممبر اسمبلی منتخب ہوئے، عبدالرحمان نے مسلم لیگ (ن) کی طرف سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، عبدالرحمان آرائیں کے مقابلے میں پیپلزپارٹی کی طرف سے کوئی امیدوار سامنے نہیں آ سکا۔



